نسٹ کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو گول میز کانفرنس ہو گی
نیوز ڈیسک
October 21, 2025
News Image
اسلام آباد:ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو ایک اہم گول میز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس کا عنوان “گرین پاکستان کے راستے: پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ آب و ہوا کی کارروائی کے ذریعے غیر روایتی سلامتی کو آگے بڑھانا”ہے۔
اس موقع پر ماحولیاتی، پالیسی، اور ترقیاتی ماہرین، تعلیم و تحقیق سے وابستہ افراد اور مختلف شعبوں کے نمائندے شریک ہوں گے تاکہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی خطرات پر غور کیا جا سکے اور ان کے حل کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
پروگرام میں مقررین اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ کس طرح اجتماعی ماحولیاتی اقدامات پاکستان کے پائیدار اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں























