پاکستانی لیڈیز ان جرمنی PLG کے 11 ویں ویمن سمٹ 2025 کا جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انعقاد۔ سفارتخانہ پاکستان برلن سے ٹریڈ قونصلر محترمہ آمنہ بٹ اور پریس قونصلر محترمہ حنا ملک کی خصوصی شرکت۔

پاکستانی لیڈیز ان جرمنی PLG کے 11 ویں ویمن سمٹ 2025 کا جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انعقاد۔ سفارتخانہ پاکستان برلن سے ٹریڈ قونصلر محترمہ آمنہ بٹ اور پریس قونصلر محترمہ حنا ملک کی خصوصی شرکت۔
رپورٹ بیوروچیف جرمنی۔ رانا رضوان خاں۔


پاکستانی لیڈیز ان جرمنی PLG کا 11 واں ویمن سمٹ 2025 جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد کیا گیا جس میں جرمنی بھر سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جرمنی میں تعینات سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان برلن سے ٹریڈ قونصلر محترمہ آمنہ بٹ اور پریس قونصلر محترمہ حنا ملک نے خصوصی شرکت کی اور PLG کے منتظمین کو سفارتخانہ کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا جس کو سب نے کھڑے ہوکر تعظیم دی۔

پروگرام کی منتظمین مریم اختر ، نفیسہ چوہدری اور کومل ملک نے سامعین کو خوش آمدید کہا جبکہ مریم اختر نے PLG کے قیام اور اغراض و مقاصد بیان کیے اور اسکے 11 سالہ دور پر روشنی ڈالی۔ روبینہ ملک نے اسلامی تعلیمات اورخواتین کے کردار پر مفصل تقریر کی۔

ڈاکٹر تسنیم سعید نےمریضوں کے حقوق ، شاہی گروپ آف کمپنیز کی مالک محترمہ فرحت شفیع نے کاروبار قائم کرنےاور چلانے جبکہ نفسیاتی ماہر ثنا ارشد نےدماغی صحت سے متعلق آگاہی دی۔ اسکے بعد PLG کی 11 وی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی پُرتکلف کھانوں سے تواضح کی گئی۔