
فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے سول ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشنز، ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف عاصم منیرنے فوجیوں سے بات چیت میں انکے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں کیساتھ بات چیت میںگڈ گورننس، انفرااسٹرکچر کی ترقی اورعوامی مفاد پر مبنی جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات نے تربت بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینا اور بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے فوجی و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔آرمی چیف کو سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی جس میں خطرے کے تناظر اور فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نےوزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران گڈ گورننس، انفراسٹرکچر کی ترقی اور عوامی مفاد پر مبنی جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ سول ملٹری کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کیلئے تمام اقدامات کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
======================
جو کچھ ہوگا بھارت سے برابری کی بنیاد پر ہوگا، محسن نقوی
تازہ ترینقومی خبریں24 اگست ، 2025
جو کچھ ہوگا بھارت سے برابری کی بنیاد پر ہوگا، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جب بھی بات ہوگی، جو کچھ بھی ہوگا برابری کی بنیاد پر ہوگا۔
میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم ان سے مذاکرات کی بھیک مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا، اب جو کچھ بھی ہوگا برابری کی بنیاد پر ہوگا۔
=======================
کئی برس بعد بنگلادیش کے دورے پر آنا انتہائی خوشی کا باعث ہے، اسحاق ڈار
تازہ ترینقومی خبریں23 اگست ، 2025
کئی برس بعد بنگلادیش کے دورے پر آنا انتہائی خوشی کا باعث ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ دورے کی دعوت دینے پر بنگلادیش حکومت کے شکر گزار ہیں۔ کئی برسوں بعد بنگلا دیش کے دورے پر آنا انتہائی خوشی کا باعث ہے ۔
پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکا میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بنگلادیش میں تمام شراکت داروں کے ساتھ روابط کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کے عوام خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافت پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔
بنگلادیش نے پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی
اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، سلامتی خطرات سمیت مختلف چیلنجز در پیش ہیں، چیلینجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک سال میں فروغ ملا ہے، تجارت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، بنگلادیش کا سارک میں اہم کردار ہے، خطے کی ترقی کے لیے سارک کو مزید فعال بنانا ہوگا، دونوں ممالک کے عوام باہمی تعلقات پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اعزاز میں ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر کے استقبالیہ میں بنگلادیشی حکومت کے مشیران، بیوروکریٹس، سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک، وائس چانسلرز، دانشور، تھنک ٹینکس، کھلاڑی اور فنکار شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان بھی استقبالیہ میں شریک تھے۔
======================
https://www.youtube.com/watch?v=5uur1wv4yi























