بھارتی شہر دہرادون میں ایک آموں سے لدا ہوا ٹرک حادثاتی طور پر الٹ گیا، جس کے بعد سڑک پر بکھرے ہوئے رسیلے آموں کو جمع کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی۔
دہرادون کے رسپنا پل کے قریب یہ غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں خوش قسمتی سے کسی کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا، لیکن ٹرک کے الٹنے کے بعد لوگوں نے تھیلے، ٹوکریاں اور بوریاں لے کر آموں کو اٹھانے کی دوڑ لگا دی، جس سے سڑک کا منظر آم منڈی جیسا ہو گیا۔
پولیس نے کچھ دیر بعد موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو قابو میں کیا اور حالات کو سنبھالا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے اور صارفین نے اس پر مختلف قسم کے ردعمل دیے ہیں۔ کچھ نے اس واقعے کو نظام کی کمزوری قرار دیا تو کچھ نے عوام کی بھی ذمہ داری تسلیم کی کہ اس طرح کے واقعات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔


























