ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان الریاض میں تعینات سفارتی افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان الریاض میں تعینات سفارتی افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر معروف کالم نگار مبشر انوار کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سفارتی افسران کا کہنا تھا کہ پاکستان کمیونٹی اور دیار غیر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے تعاون سے کمیونٹی کے مسائل کو حل کیا جائے گا، انکا مذید کہنا تھا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا چوتھا ستون ہوتے ہیں اور مملکت میں موجود پاکستانی صحافی پاک سعودی تعلقات کو مذید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
سوسائٹی کے صدر مبشر انوار کا سفارتی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا فورم سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو کر کمیونٹی مسائل کے حل لئے ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے، فورم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نئے ٹیلنٹڈڈ صحافیوں کو تربیتی پروگرامز کے ذریعے صحافتی اصول و ضوابط سے آگاہی دینا ہے تاکہ سب اپنے اپنے اداروں کے لیے پروفیشنل طریقے سے کام کرسکیں۔
دیگر احباب نے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں صحافیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ہمہ وقت اپنے معیار کو مزید بہتر کرنا چاہئے اور اس کے لئے تربیتی نشستوں کا اہتمام ہونا بہت ضروری ہے-
سعدیہ خان