
تعلیم کی اہمیت پر رفیعہ جاوید کا حوصلہ افزا خطاب
اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید نے نیو سنچری کے کیسا لیول 3 کے کنووکیشن تقریب میں ایک پرجوش خطاب کیا۔ انہوں نے تعلیم بالخصوص بچوں اور لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جو معاشرے کو بدل سکتا ہے۔ بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، خاص طور پر لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیم نہایت ضروری ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “جب ہم بچوں کو علم سے آراستہ کرتے ہیں، تو ہم نہ صرف ان کے مستقبل کو روشن کرتے ہیں بلکہ پورے ملک کی ترقی کا راستہ ہموار کرتے ہیں۔ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی امن اور خوشحالی ک
ی بنیاد رکھ سکتا ہے۔”
مادم رفیعہ جاوید کی تعلیمی خدمات کی تعریف
مادم رفیعہ جاوید نہ صرف ایک قابل منتظمہ ہیں بلکہ تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ IVLP پروگرام کی فیلو اور US ایکسچینج پروگرام کی alumnus ہیں، جس نے ان کے وژن کو مزید وسعت دی۔ انہوں نے سندھ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے اور اسکولوں کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے تقریب میں نیو سنچری کے مینجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “میں اس ادارے اور اس کے انتظامیہ کو کافی عرصے سے جانتی ہوں۔ یہ لوگ حقیقی معنوں میں بہترین تعلیم دان ہیں جو معاشرے میں تعلیم کی بہتری کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔” ان کے الفاظ نے حاضرین کے دلوں کو گرم کر دیا اور ادارے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ہمیں یقین ہے کہ مادم رفیعہ جاوید جیسے سرکردہ تعلیمی رہنما اور نیو سنچری جیسے ادارے مل کر پاکستان میں تعلیم کے معیار کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
\few pictures of some important and happy moments




===================
پریس ریلیز
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کا پہلا مرحلہ بروز پیر 5 مئی 2025ء سے شروع ہورہا ہے جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے امتحانات کے پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات بروز پیر 5 مئی 2025ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز جمعرات 29 مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔ صبح کی شفٹ میں 9بجے سے 12بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے امتحانات منعقد ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں 2بجے سے 5بجے تک سائنس جنرل کے امتحانات لیے جائیں گے۔























