ہینڈ آوٹ نمبر356/ مورخہ10مارچ 2025ء
ڈیرہ غا زیخان ( ): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختلف پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی ہے. ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیر ہ غازیخان کیمپس قیصر عباس کاظمی نے بتایاکہ اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025 میں پیش کیے گئے میٹرک انٹر میڈیٹ، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس پروگرامز، بی بی اے اور ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ کورسز کے نئے داخلوں کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کی معاونت میں بھر پور کردار ادا کریں تا کہ وہ داخلے کے عمل کو بآسانی مکمل کر سکیں ا نہوں نے کہاکہ اگر کسی طالب علم کو داخلے کے سلسلے میں کسی قسم کی دشواری پیش آتی ہے تو وہ بلا جھجک ریجنل سینٹر ڈیرہ غازی خان کے عملے سے مدد لے سکتے ہیں اور وہ انہیں داخلے کے تمام مراحل میں مکمل رہنمائی فراہم کریں گے یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی اس توسیع کا مقصد طلبہ کے بہترین تعلیمی مستقبل کو مزید روشن بنانا ہے۔داخلوں سے متعلق مزید معلومات کے لئے علاقائی دفتر کے فون نمبرز9260387,9260386-064 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.
ڈیرہ غا زیخان ( ): غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹراور، شعبہ سماجیات کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدسیہ ناز، صدر شعبہ ڈاکٹر محمد علی تارڑ،،ا نچارج کمپلینٹ سیل آ رپی او آفس نصرت پروین، پرنسپل سنٹر آف ایکسی لینس شبانہ آفرین، فرحت گل ایڈووکیٹ، منیجرویمن ڈویلپمنٹ سنٹر انیسہ فاطمہ،ڈاکٹر محمد عمران لودھی، سمیرا بانو، ڈاکٹر طاہرہ شمشاد، ڈاکٹر فاطمہ،شازیہ خالد، قرۃ العین زویا، انعم زہرہ، ڈاکٹر انصر علی سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدسیہ ناز نے کہاکہ حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھر پور اقدامات کیے ہیں اور خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی آبادی کا تقریبا 51فیصد خواتین پر مشتمل ہے انہو ں نے خواتین کے معاشرے میں کردار اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صنفی امتیاز کو ختم کر کے خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں. انہوں نے بتایا کہ غازی یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم اور ترقی کے لیے مختلف پروگرامز اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر اور ہراسگی کے خلاف سیل کا قیام شامل ہے مقررین نے خواتین کے کردار اور ذمہ داریوں کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم کو ترجیح دی جائے، کیونکہ تعلیم یافتہ خواتین ہی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں. ہمیں خواتین کو ہر ممکن طریقے سے سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح سے بروئے کار لا سکیں۔

(فوٹووٹس ایپ سے لے لیں)
ہینڈ آوٹ نمبر356/ مورخہ10مارچ 2025ء
ڈیرہ غا زیخان ( ): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختلف پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی ہے. ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیر ہ غازیخان کیمپس قیصر عباس کاظمی نے بتایاکہ اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025 میں پیش کیے گئے میٹرک انٹر میڈیٹ، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس پروگرامز، بی بی اے اور ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ کورسز کے نئے داخلوں کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کی معاونت میں بھر پور کردار ادا کریں تا کہ وہ داخلے کے عمل کو بآسانی مکمل کر سکیں ا نہوں نے کہاکہ اگر کسی طالب علم کو داخلے کے سلسلے میں کسی قسم کی دشواری پیش آتی ہے تو وہ بلا جھجک ریجنل سینٹر ڈیرہ غازی خان کے عملے سے مدد لے سکتے ہیں اور وہ انہیں داخلے کے تمام مراحل میں مکمل رہنمائی فراہم کریں گے یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی اس توسیع کا مقصد طلبہ کے بہترین تعلیمی مستقبل کو مزید روشن بنانا ہے۔داخلوں سے متعلق مزید معلومات کے لئے علاقائی دفتر کے فون نمبرز9260387,9260386-064 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.
نمبر: بی آئی ای/پی آر/025/ 2025 تاریخ: 10 مارچ 2025 ء
پریس ریلیز
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں تخفیف شدہ نصاب کے مطابق سالانہ امتحانات برائے 2025ء کیلئے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے اردو، انگریزی، سندھی، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، فزکس، کیمسٹری، باٹنی، زولوجی، کمپیوٹر سائنس جبکہ کامرس گروپ کے اکاؤنٹنگ، اصول تجارت، اصول معاشیات، بزنس میتھ اور کمرشل جغرافیہ کے ماڈل پیپرز جاری کردیئے ہیں۔طلبہ یہ ماڈل پیپرز انٹربورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔