عوام پاکستان پارٹی کے رہنما چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ یوم کشمیر بھارتی افواج کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا دن ہے۔ عوام پاکستان پارٹی اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کا مطالبہ کرتی ہے۔

5 فروری 2025

راولپنڈی

انھوں نے یہ بات یوم کشمیر کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ میٹرو پولیٹن راولپنڈی سٹی کی کنوینر ثمینہ شعیب،مردانہ ونگ کے کنوینر سردار نزیر احمد کشمیری ،اسلام آباد کی کنوینر زنیرا ملک موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہمارے دل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ہم مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔شاہد خاقان عباسی سمیت عوام پاکستان پارٹی کی تمام قیادت ہر اس شخص کی آواز ہے جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔چوہدری انعام ظفر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری عوام اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی آزادی کی جدوجہد کا دن ہے۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یوم کشمیر بھارتی افواج کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا دن ہے۔ عوام پاکستان پارٹی اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کا مطالبہ کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔