
ہم اپنے ملک کی ترقی کے منشور کا اعلان ملک میں آکر کریں گے۔ لسانیت کے بتوں کو گرائیں گے۔ سابق گورنر و سینئر سیاست داں عشرت العباد خان؎
پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ نوجوانوں کو کسی غلط راہ پر نہیں جانے دیں گے۔ یہ ملک ہم نے نفرتوں اور تعصب کے لئے یا اپنے ہی وطن کی افواج کو نشانہ بنانے کے لئے نہیں بنایا
نوجوان ملک کی قیادت سنبھالیں۔ میری جماعت کا کسی سے کوئی تصادم نہیں۔ پاکستان کو طاقت وراور اسکو 1947کے جزبے کی طرح دنیا کا بہترین ملک بنائیں گے۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی رہنماؤں اور کارکنان سے ویڈیو لنک پر گفتگو۔ کل بھی معتدل مزاج اور سب کو ساتھ لے کر ملکی مفاد کو مقدم رکھتا تھا اب یہ کام میرے ساتھی کریں گے
پاکستان کے نوجوانوں کو منفی رحجانات سے نکالنا ہے میرے ساتھی یہ کام کر رہے ہیں۔ ملک کی افواج پر مان ہے انکی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تمام ورکرز اور رہنما علاقوں میں جاکر پیغام دیں 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ، سینئر سیاست داں عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست پر ہمیشہ نگاہ رکھی۔ اپنی خدمات بھی پیش کرتا رہا۔ مجھ سے ملنے سیاسی شخصیات آتی تھیں کبھی لیڈر بننے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن ملک کی موجودہ بدحالی اور مسلسل عوام اور معتدل مزاج سیاست دانوں، کارکنوں، محب وطن پاکستانیوں کی خواہش پر اور اپنے ضمیر کی آواز پر کہ ملک کو میری ضرورت ہے۔ اب پاکستان میری پہچان اور سب سے پہلے پاکستان کے ویژن کو لے کر میدان میں آگیا ہوں۔ میرے مضبوط اعصاب کے ساتھی ملک کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ پورا پاکستان متحرک ہے یہ ہی میرے کاموں کا انعام ہے۔ قوم کو مشکل سے نکالنے کے لئے اب دیر نہیں کریں گے میڈیا پر آکر خطرات سے آگاہ کرتا رہا۔ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ نوجوانوں کو کسی غلط راہ پر نہیں جانے دیں گے۔ہمیں ایسے مذموم مقاصد کو بھی ناکام کرنا ہے۔جو فوج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کر رہے ہیں۔بالخصوص نوجوانوں کے ذہن میں فوج کے خلاف سوچ ٹخلیق کر نے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں۔ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ فوج ہے تو ملک ہے اور ملک ہے تو ہم ہیں۔ ہمارے نوجوان ہمارا اسرمایہ ہیں۔ یہی فوج کی کمانڈ بھی کریں گے۔ پاکستان سے محبت کرنے والے ان افراد کو ہزیمت کے ساتھ دیکھتے ہیں جو فوج کو حدف بنا کر ملکی امیج کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہم زندہ و پائندہ قوم ہیں، ہمارے 20لاکھ بزرگوں، نوجوانوں نے یہ ملک بنایا اب انکی اولادیں اسکی مضبوط محافظ اور فوج کا بازو ہیں۔ پاکستان اور اسکی سیکورٹی فورسز پر کوئی محب وطن نہ تنقید برداشت کرے گا نہ اسکی ملک میں کوئی حیثیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ”میرے قافلے میں شامل کوئی کم ظرف نہیں ہے۔۔۔۔جو نہ مٹ سکے وطن پر میرا ہم سفر نہیں ہے“ جس پر فرط جزبات سے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم نے نفرتوں اور تعصب کے لئے یا اپنے ہی وطن کی افواج کو نشانہ بنانے کے لئے نہیں بنایا۔نوجوان ملک کی قیادت سنبھالیں۔ میری جماعت کا کسی سے کوئی تصادم نہیں۔ یہ پاکستان کی طاقت اور اسکو 1947کے جزبے کی طرح دنیا کا بہترین ملک بنائیں گے۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے رہنماؤں اور کارکنان سے ویڈیو لنک پر گفتگو میں کہاکہ ہم کل بھی معتدل مزاج تھے اور سب کو ساتھ لے کر ملکی مفاد کو مقدم رکھتا تھا اب یہ کام میرے ساتھی کریں گے، تشدد اور دھونس دھمکی کی سیاست نہیں چلے گی۔ خدمت اور ملک کی ترقی کا مشن لے کر چلیں گے۔ شہری علاقوں کے نوجوانوں کے معاشی اور تعلیمی قتل عام سے واقف ہوں۔ بیروزگاری اور کرائم کا خاتمہ ٹھوس پالیسی سے ممکن ہے۔ دردکاعلاج نہیں ہوگا تو مرض بڑھے گا۔ کسی جماعت کو مغلظات بک کر مسائل حل نہیں ہوتے۔ پیپلز پارٹی ہو ن لیگ ہو یا کوئی اور جماعت سب کو سب کا حق دینا ہوگا لڑ کر نہیں بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکلے گا۔ انکا خطاب ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام، میر پورخاص، حیدر آباد، سکھر، لاہور، اسلام آباد، ملک کے دیگر قصبوں میں بھی سنا گیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اب کسی تاخیر کے بغیر پاکستان آکر باقاعدہ سیاست میں حصہ لیں گے۔دوریاں مٹائیں گے۔ پاکستان کے نوجوانوں کو منفی رحجانات سے نکالنا ہے میرے ساتھی یہ کام کر رہے ہیں۔ ملک کی افواج پر مان ہے انکی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تمام ورکرز اور رہنما علاقوں میں جاکر پیغام دیں ہم اپنے ملک کی ترقی کے منشور کا اعلان ملک میں آکر کریں گے۔ لسانیت کے بتوں کو گرائیں گے۔ سولات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمارا زیور ہے مایوسی گناہ ہے۔ ہم نا انصافیوں کا محبت اور مفاہمت سے ازالہ کرائیں گے۔ قانونی راستہ آخری اسٹیج ہوگی۔ سندھی، بلوچی، پختون، سرائیکی، پنجابی ہزارہ وال،مہاجر(اردو بولنے والوں سب کو ایک اکائی بن کر ملک کا ہر اور دستہ بننا ہے۔ روزگار میرٹ پر دلائیں گے۔ دریں اثناء ملک بھر میں بالعموم اور کراچی، حیدر آباد اور سندھ میں بالخصوص بینرز، پوسٹرز اور سابق گورنر سندھ کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ مرکزی سیکریٹریٹ پر اہم رہنماؤں کے رابطے جاری ہیں۔ رہنماؤں کا موقف ہے کہ کسی کو جبر سے نہیں لائیں گے۔ ہماری تعداد حیران کن ہوگی۔ سربراہ آئیں گے تو پاور شو بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























