
فلسطینی سفیر کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد، میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ سے ملاقات ,پاکستان میں فلسطین کے سفیر زہیر ایم ایچ درزید نے جمعہ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا۔ فلسطینی سفارت خانے کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وائس چانسلر یو ایچ پروفیسر احسن وحید راٹھور نے فلسطینی وفد کا استقبال کیا۔ وفد کے دورے کا مقصد پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ سے ملاقات تھا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فلسطینیوں کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجز میں اس وقت 30 فلسطینی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ فلسطینی سفیر کی جانب سے ایک خواہش کے اظہار پر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے یقین دہانی کروائی کہ فلسطینی طلبہ کے پوسٹ گریجوایشن پروگرامز میں داخلوں کے حوالے سے یونیورسٹی بھرپور حمایت فراہم کرے گی۔ فلسطینی سفیر زہیر درزید کا 



کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کا غم و غصہ قابل قدر ہے۔ انھوں نے فلسطینی طلبہ سے عربی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کا اپنا گھر ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان محبت اور اخوت کا بے لوث رشتہ ہے۔ فلسطینی سفیر نے طلبہ کو ہدایت کی کہ ان کے وطن کو ان کی ضرورت ہے۔ اس لیے دل لگا کر محنت کریں اور کامیابی کے ساتھ ڈگری مکمل کرکے واپس جائیں۔ انھوں نے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز فلسطینی طلبہ کا بہت خیال رکھ رہی ہے۔ فلسطینی طلبہ بھی اپنے پاکستانی بھائی بہنوں کا احترام کریں۔ بعد ازاں فلسطینی سفیر اور وائس چانسلر یو ایچ ایس نے فلسطینی طلبہ کے مسائل سنے۔ وی سی یو ایچ ایس نےطلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب کے اختتام پر فلسطینی سفیر نے وی سی یو ایچ ایس اور دیگر افسران کو مسجد اقصی کی شبیہہ والے یادگاری رومال پیش کیے۔ یونیورسٹی کی جانب سے بھی معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























