صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ٹاسک فورس کا اجلاس


مذہبی اقلیتوں کے حوالے سے مختلف پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ

لاہور، 13 نومبر: صوبائی وزیر اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کے کمیٹی روم میں ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں اقلیتی حقوق اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف پالیسیوں اور ان کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے ایمانویل ایتھر اور سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور علی بہادر قاضی کے ہمراہ مختلف محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اجلاس کے اہم نکات میں پنجاب ہیومن رائٹس پالیسی 2018 کا جائزہ اور اس پر عمل درآمد کی پیش رفت، اقلیتی طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم میں 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمد،یوحنا آباد میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے قیام کا جائزہ، مذہبی اقلیتیوں کے لیے 5 فیصد ملازمتوں کے کوٹے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹے پر بات چیت، جوینائل جسٹس ایکٹ ، جیل اصلاحات کے قوانین اور چائلڈ میرج ایکٹ 1929 کے تحت اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں خاص طور پر حکومت کی عمارتوں میں خصوصی افراد کے لیے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے زیر انتظام ضلعی کمیٹیوں کی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے تمام اسکولوں میں مذہبی اقلیتی طلباء کے لیے یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیلوں میں معصوم بچوں کے لیے مخصوص اساتذہ کی تقرری کی جانی چاہیے تاکہ مذہبی اقلیتی بچوں کو مناسب تعلیم مل سکے کیونکہ معصوم بچوں کی تعلیم و تربیت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ مذہبی اقلیتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے محکمہ انسانی حقوق کو سمری ارسال کی جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہر ٹرم آف ریفرنس (TOR) واضح اور جامع ہونا چاہیے، اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مذہبی اقلیتی طلباء کے لیے 2 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ، ہائر ایجوکیشن، محنت، اسکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن، صنعت، بہبود آبادی، بیت المال، خواتین کے محکمے، خزانہ، مواصلات اور دیگر محکموں کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================