
کویت میں پاکستانی بینکرز اور فنانس پروفیشنلز (کویت) کی تنظیم نے اپنی دس سالہ کامیابیوں کے پیش نظر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب حمزہ توقیر (کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان کویت ) اور اس پاکستانی کمیونٹی کی معتبر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا ، جناب طارق مرزا (صدر PBFPK)صاحب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے، انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کا مقصد پاکستانی بینکرز اور فنانس پروفیشنلز کو پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنا اور کمیونٹی کی خدمت ہے۔ سابق صدر جناب ثاقب آفتاب نے تنظیم کی دس سالہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے مثبت اثرات کا ذکر کیا۔
جناب مسعود الحسن، جو کہ کمرشل بینک آف کویت میں چیف فنانشل آفیسر ہیں، نے ذاتی مالیات کی مینجمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنی آمدنی کو بچانے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور کم از کم چند ماہ کی آمدنی محفوظ رکھنی چاہیے۔ انہوں نے دیگر اہم طریقوں پر بھی روشنی ڈالی جن سے ذاتی مالیات کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب حمزہ توقیر نے خطاب کیا اور تنظیم کی خدمات کو سراہا، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے اس تنظیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔
تنظیم کے عہدیداروں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والے افراد نے تنظیم کے مستقبل کے منصوبوں اور عزم کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
– سفارت خانہ پاکستان کویت پاکستانی تنظیموں کی ہمیشہ معاونت کرتا رہے گا : حمزہ توقیر
آخر میں مہمانوں کے لیے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا ۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























