
صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، پی پی پی بلوچستان
پی پی پی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں رکن آرگنائزنگ کمیٹی سید اقبال شاہ اورسردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ، 1973کے آئین میں اقلیتوں کے مساوی حقوق فراہم کرنے کا سہرابھی پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے ،دیوالی کا تہوار برائی اور اچھائی کے درمین تفریق کرنے کا سبق دیتا ہے،
یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل میں دیوالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
تقریب میں ملک ذیشان حسین ، ربانی خلجی، ندیم خان ،جبار خلجی، نعمت لالا، ،ولی محمد وردگ، رحمت اللہ کدیزئی ، عبدالغفور جعفر ، رفیق سجاد، صغیر کھرل ، خالد جمالی ، ملک عسی ملازئی ، میر بابل بنگلزئی سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کی بہتری ،ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں، صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان میں اقلیتوں کو خصوصی تحفظ اور معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہے جبکہ دیگر ممالک میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کو امن و بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام مذاہب، مسالک کے لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا ہماری ترقی کا محور اتحاد و اتفاق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973کے آئین اقلیتوں کے لئے سیٹیں مختص کی تھیں لیکن مارشل لاءکے دور آئین میں ترمیم کر کے انہیں ختم کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی پاکستان اور بلوچستان کے لئے خدمات قابل قدر ہیں امید ہے کہ ترقی کے سفر میں تمام طبقات اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، اس موقع پر دیوالی کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

پریس ریلیز
کوئٹہ (آن لائن)حاجی میر شیر احمد بنگلزئی ( سیدزئی) طویل علالت کے بعد قضائے الہی سے انتقال کرگئے مرحوم میر نصیر احمد بنگلزئی، حاجی میر سلطان احمد بنگلزئی، حاجی میر غلام قادر بنگلزئی، حاجی میر احمد خان بنگلزئی، میر محمد خان بنگلزئی کے بھائی سردار بہادر خان بنگلزئی کے چچا تھے اور خان آف قلات مرحوم میر دائودخان بلوچ ،مرحوم پرنس آغا محی الدین خان بلوچ ، پرنس آغا یحییٰ خان بلوچ، پرنس آغا عیسیٰ خان بلوچ، پرنس آغا موسیٰ خان بلوچ، کے خالہ زاد بھائی تھے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں جبل نور قبرستان میں آسودہ خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی بنگلزئی ہائوس سریاب روڈ بالمقابل ہیلپر آئی ہسپتال انکی رہائش گاہ پر ہوگی۔
خبرنامہ نمبر6825/2024
کوئٹہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات متعارف کروانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آج آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جدید طبی تحقیقات، اور جدید سہولیات کا دور ہے، اور ہمیں اس دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے ہیلتھ سیکٹر کو جدید بنانا ہوگا۔ خاص طور پر نیورولوجی کے شعبے میں بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق سے استفادہ ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے گزشتہ روز 24ویں بین الاقوامی نیورولوجی اپ ڈیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ہمیں ایک مضبوط اور مؤثر تھینک ٹینک کی ضرورت ہے جو صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کرے۔ اس تھینک ٹینک کا مقصد صحت کے مسائل کا حل تلاش کرنا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج معالجے میں بہتری لانا، اور صحت کے شعبے کو نئے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی تاکہ عوام کو بہتر علاج اور تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جو آنے والے وقتوں میں صحت کے شعبے کو خود کفیل اور جدید بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ ہم جلد ہی کارڈیک واسکولر ڈیزیز ہسپتال کوئٹہ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، جو کہ صوبے میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر پر مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ بنیادی اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے ہمیں مل کر چلنا ہوگا، کیونکہ مشترکہ کوششوں سے ہی ہم عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر6826/2024
کوئٹہ 2نومبر:رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان وصوبائی وزیر رونیو میر عاصم کرد گیلو نے مستونگ دھماکہ میں معصوم بچیوں، پولیس اہلکار اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوموں کی شہادت پر بلوچستان افسردہ ہے، معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں صوبائی وزیر رونیو میر عاصم کرد گیلو نے مزید کہا ہے کہ مستونگ دھماکہ ایک بزدلانہ اور وحشیانہ فعل ہے، شر پسند عناصر معصوم و نہتے لوگوں کو نشانہ بناکر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن انہیں ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا رئیگا،انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں کی شہادت سے پوری قوم کے دل رنجیدہ ہیں ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
خبرنامہ نمبر6827/2024
خضدار2نومبر۔۔کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے ڈویژنل پبلک اسکول خضدار کا دورہ کیا ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر سپرننڈنٹ کمشنر آفس عبد الصمد مینگل انکے ہمراہ تھے کمشنر قلات ڈویژن نے کلاس رومز امتحانی ہال لائبریری و دیگر شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا کلاسز کے دورے کیدوران کمشنر قلات ڈویژن نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو عملی زندگی گزارنے اچھا انسان بننے انسانیت کی خدمت کرنے اور خوداعتمادی اور برداشت کا مادہ پیدا کرنے کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں بعد ازاں کمشنر قلات ڈویژن کو پرنسپل ڈویژنل پبلک اسکول خضدار میڈم راحیلہ نے اسکول کے بارے میں مکمل بریفننگ دی اور اسکول کو درپیش مسائل جن میں فرنیچر کی کمی لیبارٹری اور سائنس کے اوزار اور آئی ٹی لیب و لائبریری نہ ہونے کی وجہ سے سکول کو درپیش جملہ مسائل سے آگاہ کیا پرنسپل نے مالی مسائل اور اور اساتذہ کو بھی درپیش مسائل کی نشاندھی کی کمشنر قلات ڈویژن و چیئرمین ڈی پی سی نے پرنسپل کو آگاہ کیا کہ اسکول ہذا جوکہ ہماری سرپرستی میں علم کی روشنی پھیلا رہا ہے کی مکمل سر پرستی کی جائیگی سالانہ امتحانات کے فوراً بعد اساتزہ کی استعداد کار کوبڑھانے کیلئے ہفتوں کے ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا اس کے علاؤہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سائنس لیب آئی ٹی لیب اور لائبریری کے قیام کے لئے جنگی بنیادوں پرکام کیا جائے گا انہوں نے مزید کہاکہ اسکول ہذا سے فارغ التحصیل اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دینے والے لوگوں سے رابطہ کرکے اسکول کی بہتری کیلئے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائیگی اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن نے ایک مرتبہ پھر تعلیم کے فروغ نئی نسل کی جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تربیت اور کار آمد شہری بنانے پر زور دیا اور کہا کہ بہتری کو جانچنے کیلئے ریگولر وزٹس اور بورڈ آف گورنرز کی میٹنگس کی جائیگی اس موقع پر پرنسپل ڈی پی سے نے کمشنر قلات ڈویژن و دیگر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر6828/2024
چمن 2نومبر:ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ کے نگرانی میں تحصیلدار عبدالرازق میانی اور ایم ٹی او محمدحنیفیا نے لیویز فورس کے ہمراہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں صفائی ستھرائی اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہِ کیا اس دوران انہوں نے دکانوں میں سرکاری نرخ نامہ اور ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا انہوں نے تندروں پر روٹی کے وزن اور پیڑے چیک کیے اس موقع پر دو دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے سے زیادہ ریٹ لینے پر گرفتار کرکے انھیں لیویز جیل میں بند کر دئیے گئے اس دوران تحصیلدار عبدالرازق میانی نے تمام دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ نامے، ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز پر عمل دارامد نہ کرنے والوں کے کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کو گرانفروشوں اور من مانی کرنے والے دکانداروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
خبرنامہ نمبر6829/2024
چمن 2نومبر:آج چمن ہائی سیکنڈری سکول میں جاری سپورٹس فیسٹیول 2024 کے سلسلے میں کھیلوں کے فاینل مقابلہ فٹبال میچ کا تھا فٹبال میچ کا فائنل مقابلہ مرحوم شیر محمد فٹبال کلب اور مرحوم باکر حسین کلب کے درمیان ہوا باکر حسین کلب نے فائنل میچ میں مرحوم شیر محمد فٹبال کلب کو ہرا کر فائنل میچ 2 گول سے جیت لیا فائنل فٹبال میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرچمن حبیب احمد بنگلزئی تھے. اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے اور انھیں ٹرافی دے دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے سکول کیمٹی کو 50 ہزار روپے کا اعلان بھی کردیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں اس طرح کی صحت مند انہ سرگرمیوں پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے کھیل کود بہت ضروری ہے میچ دیکھنے کے دوران سکول اساتذہ اور سکول کے بچوں اور تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خبرنامہ نمبر6830/2024
گوادر2نومبر: سیول سوسائٹی گوادر کی جانب سے پریس کلب گوادر میں ”جرات، بہادری اور حق گوئی” کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازنا تھا۔ تقریب کی صدارت تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے کی، جو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی بھی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چنگیز بلوچ نے گوادر کے صحافیوں کی ہمت و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا گوادر کے صحافیوں کے ساتھ تعلق طالبعلمی کے زمانے سے قائم ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں صحافت کو درپیش مشکلات کو قریب سے محسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافت آج کے دور میں ایک نہایت مشکل اور چیلنجز سے بھرپور پیشہ بن چکی ہے، مگر گوادر کے یہ بہادر صحافی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود حق و سچ کی آواز بلند کیے ہوئے ہیں اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر سیول سوسائٹی کے چیئرمین محمد جان بلوچ اور پریس کلب کے صدر شریف ابراہیم نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی محنت کو گوادر کی ترقی میں اہم قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں نامور صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا، جس نے اس تقریب کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔یہ تقریب گوادر میں آزاد صحافت کی حوصلہ افزائی اور سماجی بہبود کے لیے صحافیوں کی کوششوں کا اعتراف تھا، جس سے نہ صرف صحافت کے میدان میں ایک نئی امید نے جنم لیا بلکہ عوام کے حقائق تک رسائی کے عزم کو بھی تقویت ملی۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























