وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ، قطر روانہ

ریاض: 30 اکتوبر 2024.

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ، قطر روانہ

ریاض کے نائب گورنر، عزت مآب شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا.

اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلی سفارتی افسران و اہلکار بھی موجود تھے.

وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا. وزیرِاعظم نے فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی استعداد اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا.

وزیرِاعظم کی اعلی سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد سعودی عرب عزت مآب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو کی.

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے.
**

شہباز، محمد بن سلمان ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
30 اکتوبر ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد)وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے8ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات‘ دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت، اختراعات، ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ‘ شہباز شریف نے عالمی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی حمایت پر اظہار تشکر کیا‘ وزیراعظم نے فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے‘ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تاریخی اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں‘ عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘سعودی عرب اور عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی آگے بڑھانا مستقبل کیلئے ضروری ہے ‘پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہونے کے لئے تیار ہیں‘عالمی سطح پر انسانی ترقی اور تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک غزہ میں امن بحال نہیں ہوتا اور خونریزی بند نہیں ہوتی۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں دو روزہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (FII) کے آٹھویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں تاکہ آپ اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کو پاکستان میں لائیں کیونکہ ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں جس کی جڑیں لچک اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے جو لچک، قربانی ،استحکام اور ترقی کی انتھک تلاش کا سفر ہے۔ پاکستان تین اہم شعبوں مصنوعی ذہانت، تعلیم اور صحت میں جدت طرازی کے ذریعے علم پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھ رہا ہے جس میں وہ مفید شراکت داری قائم کرنے کے خواہاں ہیں، مصنوعی ذہانت ایک رجحان سے کہیں زیادہ ہے، یہ معیشتوں، معاشروں اور صنعتوں میں انقلاب لانے والی قوت ہے۔ سعودی عرب اور ہم خیال عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان مصنوعی ذہانت کو تعصبات سے پاک بھلائی کی قوت کے طور پر دیکھتا ہے، رواں سال مارچ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عوام کی ترقی اور خوشحالی ان کی حکومت کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ہم نے معاشی استحکام کو بحال کیا ہے اور اب پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ہم مل کر ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کر سکتے ہیں جو جدت طرازی، خوشحالی اور کامیابی سے متعین ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت، آب و ہوا کی لچک اور غلط معلومات کے خلاف جنگ میں وہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کو نہ صرف مقابلہ کرنے کے لئے بلکہ ترقی اور بااختیار بنانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================