ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کراچی(مورڑومیربحر)
(محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
تاریخ: 25-08-2024
کراچی( ) بارش کے دوران مورڑو میر بحرٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ چیف منسٹر سندھ کے معاون خصوصی اور سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مھدی، کیماڑی کے صدر لیاقت علی اسکانی، جنرل سیکرٹری حبیب جدون، ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید اقبال، موڑو میر بحر ٹاؤن چیئرمین علی اکبر، کہ ہمراہ برسات کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وقار مہدی نے کہا مرکزی شاہراہوں سے برساتی پانی کی جلد از جلد نکاسی کی جائے،بارش کے دوران سوئپنگ اور ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے، منتخب بلدیاتی نمائندوں سے رابطے میں رہتے ہوئے تمام یوسیز میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کنڑول کیا جائے، اس موقع پرمتعلقہ افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رین ایمرجنسی ٹیم مرکزی و ذیلی شاہراہوں سے نکاسی آب کے کام مکمل ہونے تک ڈیوٹی پر حاضر رہے.
انفار میشن آفیسر