انسداد منشیات تقریب میں رفیع احمد ، پولیس افسر ان شہلا قریشی ، محمد ساجد گجر ،طارق جدون ،عبدل خالق انصاری اور دیگر افراد کا گروپ۔
=====================
منشیات کے عادی افراد اپنے اندر محبت پیدا کریں، شہلا قریشی۔ کراچی ( رپورٹ : مرزاافتخار بیگ ) منشیات کے عادی افراد معاشرے میں بے پناہ مسائل پیدا کررہے ہیں ان سے مسائل میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے یہ بات گزشتہ روز تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) کے صدر رفیع احمد نے سن شائن انسدادِ منشیات آباد کاری سینٹر اورنگی ٹاؤن میں منشیات کے عادی افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وطن عزیز میں ایک کروڑ افراد مختلف نشہ کر رہے ہیں اور اپنے ساتھ اپنے خاندان کو بھی مصیبت اور بڑی مشکلات میں مزید مبتلا کر رہے ہیں، ایک کروڑ نشے کے عادی دس کروڑ افراد کو متاثر کررہے ہیں۔سینیر سپرٹینڈنٹ آف پولیس شہلا قریشی نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد جب تک وہ خود نہیں چاہئیں گے وہ کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکتے ہیں، منشیات کے عادی افراد اپنے اندر اسلام ، پاکستان اور اپنے سے محبت پیدا کرکے ہی منشیات سے بچ سکتے ہیں، انسداد منشیات کا کام سن شائن سینٹر اور تنظیم فانوس بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔ڈی ایس پی چوہدری محمد ساجد گجر نے کہا ہمارے نوجوانوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ جس نشے کو وہ شوقیہ استعمال کر رہے ہیں وہ اس کو تباہ برباد کر رہا ہے اس طرح ہمارا قیمتی سرمایہ ضائع ہو رہا ہے۔ سینٹر کے صدر دلاور خلیق نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد محبت اور ہمدردی کے مستحق ہوتے ہیں۔ سندھ پولیس کے تفتیشی افسر طارق جدون نے کہا کہ ہم منشیات کو مل کر حکومت ، سماجی تنظیمیں اور پولیس مل کر روک سکتے ہے۔ انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عبد الخالق انصاری نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد سے متعلق جتنی مدد کی ضرورت ہے وہ ہم سے رابط کرے۔تقریب سے سیاسی رہنما داؤد پٹھان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سرکاری و غیر سرکاری شخصیات موجود تھیں۔
Load/Hide Comments