ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے پانی کو شہر سے بروقت نکالنے کے لیے فوری اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔

خبرنامہ نمبر 3071/2024
جعفرآباد20جولائی:ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے پانی کو شہر سے بروقت نکالنے کے لیے فوری اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔میونسپل کارپوریشن عملہ شہر میں ہونے والی بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے لوگ مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار(جھٹ پٹ) شہر میں ہونے والی بارش کے پانی کو نکالنے کے حوالے سے آفیسران کو احکامات دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ضلع جعفر آباد میں ہونے والی بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللّٰہ یار کا عملہ سندھ بلوچستان قومی شاہراہوں سے بارش کا پانی مشینری کے ذریعے نکاسی کرنے میں مصروف رہا جبکہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللّٰہ یار کی جانب سے شہر کے مختلف حصوں میں موجود نالوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ہدایت دیں کہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بروقت بارشوں کے پانی کے اخراج کے بعد عوام کو ریلیف مل سکے اور ان کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ عوام کے مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کرے تاکہ کھٹن حالات میں عوام کو مشکلات سے نبردآزما نہ ہونا پڑے۔

خبرنامہ نمبر 3072/2024
کوئٹہ20جولائی:حکومتی وژن کے مطابق صوبے میں فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر افرادی قوت تربیت ارشاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرکے صوبے سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ منسٹریل اسٹاف کے سروس رولز تکمیل کے مراحل میں ہیں جلد ہی رولز فائنل ہونے کے بعد سالہا سال سے ترقیوں کے منتظر اہلکاروں کی داد رسی ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ مسنٹریل اسٹاف کی سینارٹی لسٹوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے ٹیکنیکل اور منسٹریل اسٹاف محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جن کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برتی نہیں جائیگی۔