جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع راجن پور میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے/حبس کی وجہ سے موسمی سبزیات (بھنڈی توری، سبز توری، کدو و ٹینڈے وغیرہ) کے پھول سوکھ کر گرنے لگے جس کی وجہ سے سپلائی میں نمایاں کمی آنے لگی۔ سپلائی کم ہونے سے سبزیات کی قیمتوں میں بھی دن بدن اضافہ ہونے لگا۔ ضلعی انتظامیہ راجن پور و مارکیٹ کمیٹی کے افسران کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ راجن پور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور جلد ہی قیمتوں میں اضافہ پر کنٹرول حاصل کر لیا جائے گا۔
محمد عامر جلبانی
اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی راجن پور
محمد عمران ستار
ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (معاشیات و تجارت)راجن پور
===============
راجن پور 21 جولائی 2024
ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول کا ضلع راجن پور کا دورہ۔ کپاس کی فصل کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جننگ فیکٹری اورکسان سہولت سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے گذشتہ روز ضلع راجن پور کا الیاس رضا کلاچی ، ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈویژن ڈیرہ غازی خان اور راحت راشد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور کے ہمراہ دورہ کیا۔جس میں انہوں نے کپاس کی فصل کی موجودہ صورتحال کا مفصل جائزہ لیا۔ انہوں نے تحصیل راجن پور میں کوٹلہ عیسن، کوٹلہ پہلوان ، ہانموں والا، فاضل پور اور تحصیل جام پور میں محمد پور اور اللہ آباد اور ملحقہ علاقوں میں کپاس کے کھیتوں کا معائنہ کیا۔ کپاس کے نقصان دہ کیڑوں، فصل کی نشوونما و بڑھوتری ، پھل آوری، پیداوار اور چنائی وغیرہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر ضلع راجن پور میں کپاس کی فصل اچھی ہے۔ حوصلہ افزا امر یہ ہے کہ کپاس کے کاشت کار اگیتی کپاس والے کھیتوں میں 15 تا 20 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کپاس کے کاشت کاروں سے ملاقات کی، محکمانہ سفارشات فراہم کیں اور اچھی طرح رہنمائی کی۔ کاشت کاروں کو ترغیب دی اور ان کا حوصلہ بڑھایا کہ وہ اپنے کپاس کے کھیتوں پر بھرپور توجہ دے کر زیادہ پیداوار کا حصول یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول نے محمد پور میں واقع اسلم ٹریڈرز کاٹن جننگ فیکٹری کا وزٹ کیا۔ پھٹی کی کوالٹی چیک کی۔ فیکٹری کے مالک سے پھٹی کی قیمت اور اس کی آمد بارے دریافت کیا۔ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب نے جام پور میں کسان سہولت سینٹر کا معائنہ کیا۔حاجی عبدالحمید قریشی، حاجی محمد اکرم قریشی، جاوید اقبال نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ نے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کسان سہولت سینٹر بارے زیادہ سے زیادہ کاشت کاروں کو آگاہی فراہم کریں اور ترغیب دیں تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کردہ احسن اقدامات اور سکیموں سے کاشت کار بھرپور فائدے حاصل کرسکیں۔ دورہ کے دوران محمد آصف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور،محمد حنیف خان مشوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجن پور،صغیر احمد قریشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع جام پور، محمد صدیق زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ راجن پور اور محمد زبیر زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ جام پور ہمراہ تھے۔
======================
روجھان
عوامی لیڈر ہوں تو ایسے کہ عوام میں گھل مل جائیں ۔
شہید مزاری گروپ کے قائد پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی سردار خضر حسین مزاری شہید مزاری گروپ کے جدوجہد کرنے والے دیرینہ ورکر مرید حسین سومرہ جس کا چائے کا ہوٹل جو کہ صدر بازار روجھان میں ہے رکن صوبائی اسمبلی سردار خضر حسین مزاری درویشانہ انداز میں ان کے ہوٹل پر تشریف لا کر اپنے ورکر کو عزت بخشی جس پر مرید حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شکرگزار ہوں اپنے لیڈر کا جس نے میرے ہوٹل پر تشریف لا کر مجھے عزتوں سے نوازہ انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈر ہوں جو محبت اور انس کو بانٹنے کیلئے بازار پیدل چل کر آئے یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ہم اپنے درویش صفت لیڈر سردار خضر حسین مزاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں ثابت کر دیا کہ راولپنڈی کے شیخ رشید جیسے لیڈر اگر اپنے ورکر سے بازاروں چوک چوراہوں پر مل سکتے ہیں تو ہمارے جنوبی پنجاب کی تاریخ میں یہ بات سنہری حروف میں رقم ہو چکی ہے کہ عوامی لیڈر اسے کہتے ہیں جو ایک غریب مزدور ہوٹل والے سے پیدل چل کر انہیں عزت بخشی مرید حسین سومرہ نے کہا ہے کہ ہمیں لیڈر نے اپنی محبت سے خرید لیا ہے آج سردار شوکت حسین مزاری اور شہید سردار عاطف حسین مزاری کی تقلید کرتے ہوئے بازار میں ہر عام آدمی سے گلے ملے چاہے وہ پارٹی سے وابستہ تھا یہ نہیں تھا وہ بلا امتیاز بلا تفریق سب دوکانداروں سے ملے دوکانداروں نے سردار خضر حسین مزاری کو دیکھ کر دوکانداروں نے اپنے لیڈر کی توقیر کیلئے کھڑے ہو کر ان کی مزدور غریب دوکانداروں سے گلے ملنے پر ان کو سلام پیش کیا عوامی لیڈر کو عوام نے اپنے درمیان پا کر نے خوشی کا اظہار کیا رکن صوبائی اسمبلی نے تمام شہریوں و دوکانداروں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر شہید مزاری گروپ کے وفادار دیرینہ ساتھ سید صدام حسین شاہ بخاری اور محمد وقاص مزاری رکن صوبائی اسمبلی سردار خضر حسین مزاری کے ہمراہ تھے!!!!!
ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ ڈسٹرکٹ نیوز ملتان / روجھان مزاری