وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو چار روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو چار روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو ترکیہ دورہ میں مختلف سرکاری امور سر انجام دیں گے

وزیر داخلہ ترکیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گئے

وزیر داخلہ کے دورہ کا اہم مقصد صوبہ کی ترقی کے حوالے اقدامات ہے
==================

سکھر۔۔کیر تھر کینال میں بلوچستان کے حصے کے پانی کی فراہمی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کےلیے کراچی سے صوبائی وزیر صحت سردارزادہ فیصل خان جمالی کے ہمراہ صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو نے سکھر بیراج کا دورہ کیا دورے کے موقع پر سکھر بیراج کے چیف انجینئر منصور میمن نے انہیں پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر سردار محمد ہارون خان جمالی میر۔نوریز خان جمالی سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی میر ندیم خان جمالی نوابزادہ سالار خان جمالی ایگزیکٹو انجینیئر کیرتھر کینال گل حسن کھوسہ خیر بخش لاشاری زمیندار ایسوسی ایشن کے رہنماء موجود تھے صوبائی وزیر صحت سردارزادہ فیصل خان جمالی نے انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کیر تھر کینال میں بلوچستان کے جائز حصے کے پانی کی عدم فراہمی سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا تدارک کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے سندھ حکومت بلوچستان کو گھڑنگ کے مقام کے بجائے خانکی کی حدود میں پانی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ بلوچستان کا علاقہ سیراب کیا جائے اس وقت کاشتکار اور زمیندارن سخت مشکلات سے دوچار ہیں اگر بلوچستان کو اپنے جائز حصے کا پانی فراہم کیا گیا تو کیرتھر کینال سے بلوچستان کا وسیع و عریض رقبہ سیراب ہوسکتا ہے جس سے نہ صرف کسان خوشحال ھونگے بلکہ ملک کے لئے زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو نے صوبائی وزیر صحت سردار زادہ فیصل خان جمالی سمیت دیگر زمینداروں اور ان کے نمائندگان کو یقین دلایا کہ بلوچستان کو اپنے جائز حصے کا پانی فراہم کیا جائے گا اور اس کی مانیٹرنگ بھی تھرڈ پارٹی سے کروائی جائے گی تاکہ تمام خدوخال عیاں ہو کر سامنے آئیں ہمیں بخوبی احساس ہے کہ اس وقت زرعی پانی کی کمی کی وجہ سے کیرتھر کینال بلوچستان کے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر سندھ حکومت اپنے بلوچستان کے بھائیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر بہتر سے بہتر اقدامات کو یقینی بنائے گی تاکہ بلوچستان کے کاشتکاروں کے مسائل کا تدارک کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 3073/2024
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تعلیم دوست انقلابی اقدام۔
بینظیر بھٹو فلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2024 میں اپنے متعلقہ ضلع میں پہلی 05 پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء/طالبات کے لیے مفت تعلیم کا سنہری موقع۔

خبرنامہ نمبر 3074/2024
سبی 20 جولائی:صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان کے ریلیف کمشنر/ڈائریکٹر جنرل (RC/DG) جہانزیب خان نے آج یہاں سبی کا جامع دورہ کیا ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو سبی کے مختلف علاقوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور دورہ کروایا گیا جن میں بکھڑا غلام بولک بچاؤ بند ، کچ ولہاری، ناڑی ہیڈورکس، اور تلی دریا کا شامل ہیں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے انہیں مقامی مسائل اور حالات و عوامل کے بارے میں بھی بریف کیا اس موقع پر ایکسین ایریگیشن خادم چانڈیو ، ایکسین روڈز لطیف اللہ کاکڑ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ممکنہ مون سون بارشوں سے متعلق ہنگامی منصوبوں پر بات چیت ہوئی ڈی جی PDMA کا کہنا تھا کہ بکھڑا غلام بولک بچاؤ بند کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اسکے علاوہ گاؤں تلی بی بی صاحبہ کے مقام پر بچاؤ بند کی تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی اور دریا کا رخ تبدیل کرکے صفائی کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اعلی حکام کے سامنے تمام صورتحال رکھی جائے گی اور فوری کام کا آغاز ہو گا انہوں نے ممکنہ مون سون بارشوں سے متعلقہ آفات کے لیے تیاری اور موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات فراہم کیں۔