لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور پریس کلب میں محرم الحرام کی مناسبت سے امام عالی مقام حضرت حسینؓ اور کربلا کے دیگر شہداءسے اظہارعقیدت کے لئے تقدیسی مشاعرہ کا انعقاد
لاہور پریس کلب میں محرم الحرام کی مناسبت سے امام عالی مقام حضرت حسین ؓ اور کربلا کے دیگر شہداءسے اظہارعقیدت کے لئے تقدیسی مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ تقدیسی مشاعرہ کی صدارت نامور شاعر سید سلمان گیلانی نے کی، مہمانان خصوصی اقتدارجاوید اور عباس مرزا جبکہ علامہ علامہ ثاقب علوی ، فضل اللہ فانی اور ملک ارشاد مہمان اعزاز تھے۔ سلما ن رسول اور طارق کامران نے مشاعرے کی نظامت کی۔ تقدیسی مشاعرہ میں شعراءکرام طاہر ناصر علی ، شوکت علی خان ، فا طمہ غزل، ضیاءبلتستانی ، محمد زاہد صدیقی ،اعظم توقیر، نوید نواز ، سید نعمان گیلانی ، نوید علی شاہ ، سید عرفان ہاشمی ، حسنین مظہری، ارسلان اور شاہ میر مغل نے سیدنا امام حسینؓ کو اشعارکی صورت نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر لاہورپریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی نے مشاعرے کے شاندار انعقاد پر لائبریر ی کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیااور محفل تقدیسی مشاعرہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا تذکرہ سنت رسول ﷺہے اور سنت رسول ﷺپر عمل کرنا خوش بختی ہے۔انھوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب حسب روایت اسلامی شعائر اوراعلی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے علمی فکری اور ادبی تقریبات کا انعقاد کررہاہے اورایسے پروگراموں کا انعقاد جا ری رکھاجائے گا۔ لاہورپریس کلب لائبریر ی کمیٹی کے ارکان میم سین بٹ ،محمد عبداللہ ، اقبال بخاری ،صباممتاز بانو ، شہزاد فراموش سمیت ممبران کی کثیر تعدا د نے تقدیسی مشاعرہ میں شرکت کی۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے مشاعرے کے انعقاد پرلائبریری کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔
Load/Hide Comments