پاکستان ریلویز نے متعدد ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ریلوے آمدن میں استحکام کیلئے کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز نے متعدد ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ریلوے آمدن میں استحکام کیلئے کیا گیا ہے۔

جن ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا ان میں قراقرم، کراچی، عوام، گرین لائن، مہر، چناب، سمن سرکار اور موہنجو دڑو پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ پاک بزنس، بولان میل، تھل، سکھر ایکسپریس، ماروی، چمن اور ہزارہ ایکسپریس بھی نجی شراکت داری سے چلیں گی۔ شالیمار، بہاؤالدین زکریا، کوہاٹ، مہران، اٹک، جنڈ اور راولپنڈی پسنجر کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے اپنے مسافروں کو بہترین سفری تجربہ دینا چاہتا ہے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مسافروں کو بہترین سہولیات میسر آئیں۔
===========================

موریطانیہ کے قریب کشتی الٹ گئی، 90 تارکین وطن ہلاک
موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 90 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔

کشتی ڈوبنے کے باعث متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ڈوبنے والی کشتی میں مختلف ممالک کے افراد سوار تھے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق 5 سالہ بچی سمیت 9 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ جو حادثے کا سبب بنے۔