میرپورخاص رپورٹ تحسین احمد خان ~
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پانچواں یوم تاسیس کے موقع پر میرپور خاص میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی تنظیم تاجران میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے تاجران ،سماجی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری نے تقریب سے لائیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ہمیشہ تاجران کے ساتھ کھڑی رہی اور موجودہ صورتحال
پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں ٹیکس کی بھرمار سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کریں ورنہ مرکزی تنظیم تاجران پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کرنے کا حق رکھتی ہے اس موقع پر مرکزی تنظیم میرپورخاص کے صدر کامران میمن نے کہا ہماری تنظیم نے ہمیشہ میرپورخاص کے حقوق کی بات کی اور انکے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اس تقریب میں عامر وحید،ملک اسحاق چوہان ،عبدالحق چوہان، ناصر رستم شاہ، فہد میمن ،عمر خان احمد شیخ،مزمل چوہان، حنیف چوہان، ملک ریاض، فرحان، امان میمن، عابد ناگوری، مولانا حافظ صادق سعیدی ،ملک محمود صابری ،بشیر الہی محمدی ،ناصر اقبال ،ذاہد قائم خانی، پریم کمار، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی *