لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات ریجن و ڈسٹرکٹ آفیس لاڑکانہ آفس اور ڈسٹرکٹ آفیس قمبر شہدادکوٹ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سید ممتاز علی شاہ کی قیادت میں آگاہی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس شہر کے مختلف روڈ راستوں سے ہوتی ہوئی لاڑکانہ پریس کلب پہنچی جس میں اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ راجہ خان قریشی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاڑکانہ کے صدر احمد علی شیخ، لاڑکانہ پریس کلب کے خزانچی عبدالقادر جاگیرانی، ڈسٹرکٹ آفیسر محمد فہیم ابڑو، لاڑکانہ شہری اتحاد کے رہنما نثار احمد مغیری سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید ممتاز علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، درجہ حرارت میں اضافہ اور ہوا میں نمی ایک بڑا چیلنج ہے جس کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ باہر سڑکوں، گلیوں اور گلیوں میں پھینکینے سے گریز کیا جائے، اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران کی جانب سے لاڑکانہ پریس کلب سمیت دیگر مقامات پر ماحول دوست درخت بھی لگائے گئے۔
Load/Hide Comments