ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اینڈ پالیسی ایویلیوشن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد ڈاکٹر فیاض سومرو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دی جائے


ڈپٹی ڈائریکٹر بسپ اسلام آباد ڈاکٹر فیاض سومرو تفصیلات بتاتے ہوئے
==============

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اینڈ پالیسی ایویلیوشن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد ڈاکٹر فیاض سومرو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دی جائے تاکہ ہیومن ریسورس کی تحقیق کے ثالثہ کردار کے ساتھ پائیدار تنظیمی کارکردگی پر فکری سرمائے کے اثرات اور ملازم کی مصروفیت کے اعتدال پسند کردار پر توجہ مرکوز کی جا سکے، شکار پور سے تعلق رکھنے والے فیاض سومرو نے لاڑکانہ دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کرتبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی حیات آباد پشاور سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہد خان آفریدی کی رہنمائی میں مینجمنٹ سائنسز میں اپنی ڈاکٹریٹ پی ایچ ڈی کا دفاع کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، وہ اپنی کامیابی غریب اور محنتی نوجوانوں کے نام کرتے ہیں جو مفلسی میں بھی محنت کا دامن نہیں چھوڑتے اور ان تھک محنت سے منزل کو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی تحقیق موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے کیونکہ عالمی برادری سوشل ڈویلپمنٹ گولز کے تحت پائیدار ترقی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے، انہوں نے زور دیا کہ ان کی کامیابی ذاتی سنگ میل نہیں بلکہ پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں میں بامعنی فرق لانے کی کوشش ہے، ڈی ڈی ایچ آر بسپ فیاض سومرو نے اپنی کامیابی پر اپنے خاندان، اساتذہ، سپروائزر اور یونیورسٹی انتظامیہ کا اپنے تعلیمی سفر کے دوران تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔