سعودی عرب منطقہ شرقیہ دمام میں پاکستان اوور سییس کمیونٹی کی قیادت میں جشن آزادی پاکستان کی خوبصورت شام سجائی گئی جس میں محترمہ نوشین وسیم اور مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب احمد فاروق نے شرکت کی

سعودی عرب منطقہ شرقیہ دمام (سعدیہ خان) میں پاکستان اوور سییس کمیونٹی کی قیادت میں جشن آزادی پاکستان کی خوبصورت شام سجائی گئی جس میں محترمہ نوشین وسیم اور مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب احمد فاروق نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور قومی ترانہ لگایا گیا ساتھ ساتھ رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھی مرکز نگاہ رہا ۔بچوں کے لئے مفت فیس پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جو کہ محترمہ سعدیہ نے نہایت خوبصورتی سے کی ۔سفیر پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے اوور سییس کمیونٹی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور آئیندہ بھی اس طرح کی تقریب کے انعقاد پر زور دیا جن سے قومیت کے جذبے میں نئی روح پھونکی جائےدمام سے خواتین کا کمیونٹی کلب ایلیٹ متحرک رہا اور صنعتی شہر جُبیل سے رائز کلب کی جانب سے بھی ہمیشہ کی طرح بہترین پرفارمنس تیار کی گئی جس

کی منتظمہ محترمہ نیلم تھی اور ستاروں میں سلطان، مُعیز ، ھمزہ،اروش، ماہی،پری، فاطمہ،ریان ، راحم،مصطفی، مجطبع،حفصہ،آیت، جنت،موتیبعہ،خضر،اشعر، ایشال،نبیہا اور ہانیہ شامل تھے۔حاضرین محفل نے رائز کلب کی کارکردگی کو بہت سراہا اور تالیوں کی گونج سے پورا ہال گونج اُٹھا۔پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور میڈلز اور شیلڈز بھی دی گئ ۔
==============================