کراچی سے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کی پہلی پرواز۔ قومی ائیر لائن کی PK-773 سے316 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی

کراچی سے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کی پہلی پرواز۔ قومی ائیر لائن کی PK-773 سے316 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی
ائیرپورٹ پر ڈی جی حج عبدوہاب بسومرو اور ڈائریکٹر مدینہ ضیا الرحمن نے وزارت مذہبی امور کے حکام کے ہمراہ استقبال کیا
۔ مدینہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس حوالے سے منعقدہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کص سعادت دی اور تمام عازمین حج سے ملتمس ہوں کہ اللہ کے بابرکت گھر جا کر پاکستان کی سالمیت اور استحکام اور امن کے لیئے خصوصی دعا کریں۔
تقریب سے ڈائریکٹر مدینہ نے کہا کہ حاجی کیمپ اور دیگر اداروں نے مل کر کوشش کی ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی قوانین کا احترام کریں اور اپنے اپنے گروپ کے ساتھ رہیں۔ اس موقع پر عازمین میں تحائف تقسیم کیے ۔ عازمین کیلے مدینہ میں ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے
=======================

کراچی
ہیڈکواٹرز سول ایویشن اتھارٹی

21 مئی 2023

کراچی، لاہور اور فیصل آباد سے پہلی حج پروازیں

کراچی ائرپورٹ مینیجر نے ڈی جی سی اے اے کی جانب سے عازمین کو خوش آمدید کہا

۔اس سال کراچی ائرپورٹ سے 46،249 حجاج کرام حجاز مقدس جائیں گے

پچھلے سال کراچی سے ،24،998 حجاج کرام سعودیہ گئے تھے

ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز یلی شاہ، ڈائریکٹر حج، ائرپورٹ مینیجر اور پی آئی اے نمائندہ نے عازمین کو رخصت کیا

کراچی سے پہلی حج فلائیٹ صبح 04:50 پر مدینہ روانہ ہوئی

کراچی سے پہلی حج فلائیٹ پر 316 حجاج سوار ہوئے

لاہور

لاہور سے پہلی حج 2023 کی پرواز صبح 05 بجے حجاز مقدس روانہ ہوئی

افتتاحی فلائیٹ سے کل 279 حجاج سعودیہ روانہ ہوئے

افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے اعزازی کوآرڈینیٹر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی علامہ شبیر احمد عثمانی کی شرکت

اقرار احمد ڈائریکٹر حج اور ائرپورٹ مینیجر نذیر احمد خان نے بھی عازمین حج کو رخصت کیآ

اس سلسلے میں حج پروازوں کے لیے مختص ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں تمام ضروری انتظامات کیے گئے تھے

فیصل آباد

پہلی حج 2023 کی پرواز کو فیصل آباد سے صبح 09:20 منٹ پر مدینہ منورہ بروانہ ہوئی

پی کے 1341 فلائٹ پر کل عازمین حج کی تعداد 149 تھی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈی سی فیصل آباد نے عازمین حج کو رخصت کیا

، سی پی او، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر حج اور ائرپورٹ مینیجر نے افتتاحی تقریب میں شریک تھے

اس سلسلے میں حج پروازوں کے لیے مختص ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں تمام ضروری انتظامات کیے گئے تھے

ترجمان
=========