رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔۔
پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کی سینئر قیادت کی جانب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یوم تشکر و اظہار یکجہتی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ۱۴ مئی بروز اتوار بوقت – 14:30 کو 21 ڈسٹرک کے مقامی ہال میں منایا گیا۔ اس موقع پر آسٹریا بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔ جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی استقامت کے ساتھ آئین کی بالا دستی ، انصاف کے قیام اور ملک کو لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجھد کو تقویت پہنچانے ،پاکستان کی اعلی عدلیہ کے آئین اور قانون کے مطابق جرات مندانہ فیصلوں پر اظہار یکجہتی اور حقیقی آذادی کی تحریک میں شھداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں شرکاء نے اپنے منفرد انداز میں پاکستان کی سالمیت، یکجہتی، موجودہ حالات میں اداروں کی ذمہ داری، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور انکے ساتھ تعاون کرنے والے پاکستانیوں کی روشن مستقبل کی خاطر جدوجھد کو تقویت دینے کیلئیے اپنے
خیالات کا ذمہ دارانہ اظہار کیا۔ پروگرام کی نظامت قاری شبیر نے ادا کی۔ تلاوت قرآن پاک ملک دانیال ثوران نے ادا کی۔ ظفر اقبال نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی اور نظم پڑھی۔جن مقررین نے اس موقع پر اپنے خطابات کیے ان میں غلام مصطفی بلوچ۔دیوان افضال،الطاف جمال,رانا محمد ادریس،ملک ارشد،نائلہ ملک،منیر مغل،فہیم بابر خان،(برگر لینڈ)سے مہر بشیر، (لینز) سے چودھری حفیظ،امجد آفریدی اور دیگر ممبران شامل تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آسٹریا کی پوری ٹیم کی جانب سے سب سے پہلے ہم اپنے قائد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ حق اور انصاف کا فیصلہ آیا اور انہیں تمام ناجائز بنائے گئے مقدمات میں ضمانتیں مل گئی۔ مقررین کا کہنا تھا۔کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے قائد نے کبھی بھی کسی ادارے کے حوالے سے ہمیں کوئی ہدایت نہیں دی جو کہ آج کل حالات کو دیکھتے ہوئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور اس کو ترقی دلانے میں مصروف ہے۔ ہمارے دور حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں نے پوری دنیا سے تحریک انصاف کو پسند و اعتماد کیا اور ان کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ موجودہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے اور یہ کاروائیاں جو کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور کارکنان ذمہ داران کے ساتھ کی جا رہی ہیں صرف اور صرف تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم پاکستان بھر میں اور دنیا بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو داد دینا چاہتے ہیں کہ جس ہمت سے وہ اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی کوشش زایہ نہیں جائیں گی اور پاکستان میں انصاف او امن آ کر رہے گا۔ تحریک انصاف آسٹریا کی پوری ٹیم موجودہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے کارکنان اور ذمہ داران کی گرفتاریاں کرنے پر بھرپور مذمت کرتی ہے۔مزید مقررین کا کہنا تھا کہ پُرتشدد مظاہروں میں ان کی پارٹی کے کارکنان ملوث نہیں تھے بلکہ یہ سب تحریک انصاف کے خلاف ایک سازش کے تحت کیا گیا تاکہ اس کا ملبہ عمران خان اور تحریک انصاف پر ڈالا جا سکے اور اس جماعت کو سیاسی طور پر نقصان پہنچایا جا سکے۔ ہم پاکستان میں ہونے والے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ آپ کو خود سوچنا ہوگا کہ عمران خان کی گرفتاری اور حالیہ واقعات کا کس کو کیا فائدہ اور کیا نقصان ہو سکتا ہے۔ مزید مقررین نے کہا گذشتہ دو دنوں کے دوران مظاہرین نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی پیش آئے۔ ان واقعات کے بعد پولیس نے نقضِ امن کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری سمیت سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہم اعلی عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے ہمارے چیئرمین کے تمام مقدمات کو سنا اسی طریقے سے جو نہ جائز گرفتاریاں کی گئی ہیں ہمارے عہدے داران اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔ بعداز پاکستان میں مظاہروں میں شہید ہونے والوں کے لئے دو منٹ کی خاموشی کی گئی اور آخر میں خصوصی دعا علامہ غلام مصطفی بلوچ نے ملک پاکستان کی سلامتی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت اور تمام عہدیداران اور کارکنان کے لیے کی۔
==========================