عمران خان آرمی چیف سے اس لیے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ ان کی بدترین کرپشن سے آگاہ ہیں: شہباز شریف

عمران خان آرمی چیف سے اس لیے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ ان کی بدترین کرپشن سے آگاہ ہیں: شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فوج کے خلاف بیان اسی ذہنیت کا ثبوت ہے جس نے محب وطن فوجی افسران پر اپنے قتل کے الزامات لگائے، سائیفر اور بیرونی سازش کی کہانیاں گھڑیں۔ ادھر پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے فوج میں استعفوں اور مارشل لا کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

======================

وزیراعظم کی آرمی چیف سے متعلق عمران خان کی الزام تراشی کی شدید مذمت
وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف سے متعلق عمران خان کی الزام تراشی کی شدید مذمت۔۔پاک فوج کے خلاف عمران نیازی کا بیان اس کی گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے۔۔یہ وہی ذہنیت ہے جس نے محب وطن آرمی افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزامات لگائے، سائیفر اور بیرونی سازش کی جھوٹی کہانیاں گھڑیں ۔۔آرمی کے انتہائی ڈیکوریٹڈ، رینک اینڈ فائل میں ہردلعزیز اور میرٹ پر آرمی چیف بننے والے جنرل سید عاصم منیر کے خلاف ہرزہ سرائی بدنیتی کے سوا کچھ نہیں۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف ۔
================
کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
عمران خان ایماندار آرمی چیف سے خوفزدہ ہے، وزیراعظم
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) جنرل احمد شریف چوہدری نے نے کہا کہ داخلی اور خارجہ محاذ پر شرپسندوں اور دشمنوں کے پروپیگنڈے کے باوجود پاک فوج متحدہ رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، اسے تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔

ملک میں مارشل لا کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف اور عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

عمران خان ایماندار آرمی چیف سے خوفزدہ ہے، وزیراعظم
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی آرمی چیف سے متعلق الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کا بیان پاک فوج کے خلاف گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان یہ بیان 9 مئی کے المناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ کا اعتراف جرم ہے، یہ وہی ذہنیت ہے جس نے محب وطن آرمی افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزامات لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیفر اور بیرونی سازش کی جھوٹی کہانیاں گھڑی گئیں جو کہ ملک دشمنی اور دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کے اصل عزائم کا اظہار ہے جب کہ یہ بیان اعتراف ہے 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ عمران نیازی کے کہنے پر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان ثبوت ہے کہ شہدا ءاور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے منصوبہ بندی ان کی تھی، جنرل سید عاصم منیر سے تکلیف یہ ہے کہ وہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی عمران نیازی، ان کی اہلیہ، فرح گوگی اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی بدترین کرپشن سے آگاہ ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر کے خلاف ہرزہ سرائی بدنیتی کے سوا کچھ نہیں، ایماندار آرمی چیف سے عمران نیازی خوفزدہ ہے، سپہ سالار کے خلاف اس نوعیت کی گھٹیا گفتگو دہشت گردوں کی حمایت ہے۔
=========================

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی۔

فوج کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کو سزائیں دلوانے کیلئے ٹیمیں سرگرم

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور بے گناہ کو پکڑیں گے نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہر شرپسند کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس الرٹ ہے۔
===========================

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کینٹ میں فوج کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں سرگرم ہو گئیں۔

لاہور میں جناح ہاؤس، شہداء کی تصاویر کی پامالی اور فوجی دفاتر کو بھی ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔

منظم طریقے سے آرمی املاک، تنصیبات پر حملے کرائے گئے، آئی ایس پی آر

چند شرپسند سیاسی قائدین کے اشاروں پر فوجی دفاتر پر حملہ کر کے وہاں پر موجود سامان جلایا گیا۔

شرپسندوں نے حملے میں دفاتر کی دَر و دیوار کو گرایا۔
=============================