دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے شہر جدہ میں بھی آزادی صحافت کا دن منایا گیا.


دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے شہر جدہ میں بھی آزادی صحافت کا دن منایا گیا.
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں صحافی برادری کے علاوہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان میں صحافیوں کے قتل میں اضافہ ہوا ہے پاکستان آزادی صحافت میں مسلسل تنزلی کی طرف ہے. ہمیں حقیقی صحافت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے. صحافت میں چھپی کالی بھیڑیں یقیناً صحافت پر لگا داغ ہیں جس کو شکست متحد ہو کر ہی دی جاسکتی ہے.

پاکستان جرنلسٹس فورم کے ایگزیکٹو ممبر خالد چیمہ نے بھی اظہار خیال کیا انکا کہنا تھا کہ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پوری دنیا میں حق گو اور دیانت دار صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں. انکا مزید کہنا تھا کہ قلم فروش، مردہ ضمیر، اپنے منصب کے ساتھ خیانت اور صحافت کے نام پر چند افراد نے پوری صحافتی کمیونٹی کو شرمندہ کر رکھا ہے. آج کے دن ملکر یہ کوشش کریں کہ صحافت میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے.

پاکستان سے آئے نامور صحافی ریاض بھٹی نے بھی اظہار خیال کیا.

تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے ایگزیکٹو ممبر محمد عدیل، اور پاک اوورسیز میڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف کے علاوہ دیگر صحافی بھی تقریب میں شریک ہوئے. تقریب کے اختتام پر آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا.

=======================