جدہ (امیر محمد خان ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں 23 مارچ یوم آزادی کے حوالے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی قونصل جنرل خالد مجید نے کیمونٹی کے سرکردہ افراد ، جدہ قونصلیٹ کے افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 23 مارچ یوم آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں حصول وطن کے لئے عہدو پیما باندھے گئے برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہا اور بہت جلد اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے کی زینت بنا۔ اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں ہم خادم الحرمیں شریفین کنگ سلمان بن عبدلعزیز اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی عالم اسلام کے لئے شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ بہترین تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں
اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے 23 مارچ کے حوالے سے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور پاکستان سعودی عرب اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی
=====================
Load/Hide Comments