پاکستان بیت المال اپنی طرز کا ایک منفرد اور کامیاب ادارہ ہے اس کے پلیٹ فارم سے مختلف مثالی امدادی پروگرام جاری ہیں نئے منصوبوں پر بھی کام شروع ہو چکا ہے یہ ادارہ ان دنوں کن منصوبوں پر کام کر رہا ہے اس حوالے سے گزشتہ دنوں پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر پروجیکٹ قاسم ظفر نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد وحید جنگ سے خصوصی نشست میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا کہا آئیے آپ بھی پڑھئیے ۔
سوال ۔کراچی میں بیت المال کا بہت اہم پروگرام منعقد ہوا ہے اس ایونٹ کے بارے میں کیا کہیں گے ؟
جواب ۔یقینی طور پر یہ بہت اہمیت کا حامل پروگرام ہے ۔ہماری بنیادی کوشش یہ رہی ہے کہ ملک میں یتیم بچوں کے لیے تو اکثر پروگرام ہوتے رہتے ہیں لیکن یتیم بچیوں اور بے سہارا خواتین کے حوالے سے امدادی پروگرام بہت کم ہوتے ہیں اس جانب توجہ دی گئی ہے اور اسی حوالے سے پروگرام کیا گیا ہے وظیفہ تو دیکھ ہی رہے ہیں اس کے علاوہ اسکول سے یونیورسٹی تک بلکہ پی ایچ ڈی تک اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لی ہے اور میڈیکل انشورنس کا بندوبست کر رہے ہیں تاکہ تعلیم اور صحت کا مسئلہ نہ رہے ، ایک بہترین پروجیکٹ تیار کیا گیا ہے بچیوں کی تعلیم کے لیے ۔
سوال ۔یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے اور اسے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں یا پروگرام شروع ہو چکا ہے ؟
جواب ۔پائلٹ پروجیکٹ کامیاب رہا ہے اب اس کو ریجنل لیول پر
غریبوں میں لے کر جا رہے ہیں ۔بنیادی طور پر پلان تھا کہ یکم جنوری کو لانچ کر دیں گے لیکن بینک ہالیڈے تھی اس لیے ایک دن آگے کرنا پڑا پروینشل ہیڈ کوارٹر تک لے کر جائیں گے ویلیویشن ہوگی اور یہ پروجیکٹ آگے بڑھے گا ۔
سوال ۔آپ کتنے عرصے سے بیت المال کے ساتھ وابستہ ہیں ؟
جواب ۔مجھے 18برس ہوگئے ہیں بیت المال کے ساتھ میری وابستگی بہت شاندار رہی اس ادارہ کی ادائیگی کا عمل انتہائی شفاف اور نادرا سے تصدیق شدہ ہے ۔نئے پروجیکٹ میں کنڈیشنل کیش ٹرانسفر ہے بچی اسکول کالج اور یونیورسٹی جائے گی تو پھر پیسے ملیں گے ۔تعلیمی مرکز پر جاکر بائیو میٹرک حاضری لگائی جائے گی وہ ہمارے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ پر آئے گی اسی بنیاد پر پیمنٹ ہو گی ۔
سوال ۔یہ اس نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے یا اس سے پہلے بھی مختلف پروجیکٹس آپکا چکے ہیں اور ادارے کی کارکردگی کو کس طرح بیان کرتے ہیں ؟
جواب ۔بیت المال کی کارکردگی تو پوری قوم کے سامنے ہے صوابدیدی اختیارات پہلے زیادہ ہوتے تھے ان کو محدود کر دیا گیا ہے ماضی میں سویٹ ہوم سمیت مختلف پروجیکٹس پر کافی نمایاں انداز سے کام کیا گیا اور اس کا اچھا رسپانس بھی آیا اب جو منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور پیمنٹ کامکینزم بائیومیٹرک سے ہے نادرا سے تصدیق شدہ ہے اور مکمل ٹرانسپیرنٹ ہے۔
=================================