دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کامیاب انعقاد پاکستان میں ہوٹل انڈسٹری کے حوالے سے انتہائی مفید ثابت ہوا ، دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہو گا ۔ Move N Pick ہوٹل کراچی کے چیف ایگزیکٹیو سکندر محمود سے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لئے محمد وحید جنگ کی خصوصی گفتگو
جیوے پاکستان ۔۔۔۔۔ جی سکندر محمود صاحب آئیڈیاز 2022 دفاعی نمائش کی کامیابی کے حوالے سے آپ کیا کہیں گے ؟
سکندر محمود ۔۔۔۔دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 بہت اچھے انداز سے منعقد ہوئی 50 سے زیادہ ممالک کے ڈیلی گیٹس نے شرکت کی یہ لحاظ سے پاکستان کے لیے خوش آئند امر ہے غیر ملکی وفود پاکستان کے بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرے ۔ پاکستان کی ہوٹل انڈسٹری کے لیے یہ بہت اچھی بات ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کے مزید کئی برس سے منعقد کیے جائیں تا کہ اور لوگ پاکستان آئیں اس طرح باہر کے لوگوں کو پاکستان آکر یہاں کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا بہتر موقع ملتا ہے اور پاکستان کا امیج بہتر ہوتا ہے پاکستان کی ہوٹل انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے کامیاب نمائش کے انعقاد پر
بدر ایکسپو اور تمام انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اس نمائش کی وجہ سے ہمارے پاس سعودی عرب، یو اے ای، اردن ، لیبیا اور قطر کے وفود نے قیام کیا تمام مہمان یہاں ہاں کر خوش ہوئے اور ہم نے ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اس طرح کے ایونٹ ریٹ اس لیے مفید ہیں کہ باہر سے لوگوں کو پاکستان آکر ہمارا ملک دیکھنے اور ہمارے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے اگر ان کے
ذہن میں کوئی منفی خیال یا باہر چلائی جانے والی خبروں کے حوالے سے کوئی تاثر ہوتا ہے تو وہ یہاں آ کر ٹھیک ہو جاتا ہے اور وہ خود دیکھ لیتے ہیں کہ یہاں لائف نارمل ہے لوگ بڑی تعداد میں بڑے بڑے ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں یہ خوبصورت اور پرسکون ملک ہے یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں اس طرح یہ لوگ واپس اپنے ملکوں میں جاتے ہیں تو پاکستان کے بارے میں بہتر خیالات پیش کرتے ہیں دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں ایسے ایونٹس کا بڑا کردار ہے ایک مرتبہ پھر میں تمام انتظامیہ کو کامیابی بن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
جیوے پاکستان ۔، بدر ایکسپو سمیت دیگر انتظامیہ کے انتظامات کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے ؟
سکندر محمود ۔۔۔۔ مجموعی طور پر بہت اچھا انتظام تھا شاندار طریقے سے یہ ایونٹ منعقد کیا گیا ۔ بدر ایکسپو خصوصی مبارکباد کی حقدار ہے تمام انتظامیہ قابل تعریف ہے ۔
جیوے پاکستان ۔۔۔۔۔ پاکستان میں مجموعی طور پر ہوٹل انڈسٹری کی صورت حال کیا ہے ؟
سکندر محمود ۔۔۔۔۔ پچھلے دو برس کرونا کے بعد سے مشکل تھے لیکن اب صورت حال نارمل ہے آنے والے دو سالوں میں ہوٹل انڈسٹری کے لیے بہت اچھا وقت دیکھ رہے ہیں ۔
======================
بینکنگ اور مہمان نوازی کی صنعت میں 42 سال کام کرنے کی تاریخ کے ساتھ تجربہ کار چیف ایگزیکٹو۔ مضبوط کاروباری ترقی کا پیشہ ور گاہکوں کو مہمان نوازی اور کسٹمر سروس کی اعلیٰ ترین ڈگری فراہم کرتا ہے اس بات کو یقینی بنا کر کہ سہولیات ان کی توقعات پر پورا اتریں اور ان سے زیادہ ہوں۔ شاندار کام کی اخلاقیات اور دیانت کا مالک مضبوط لیڈر، ہمیشہ بجٹ کو پورا کرنے اور مالیات کو احتیاط سے دستاویز کرنے کے لیے وقف رہتا ہے۔ بہترین گفت و شنید کی مہارت، کاروباری منصوبہ بندی، آپریشنز مینجمنٹ، اور جذبے کے ساتھ معروف کمپنی مینجمنٹ۔
===============================
پاکستان
کام
وائس چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر @ عربی سی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے مالک شیرٹن کراچی ہوٹل
چیئرمین @ پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن
ڈائریکٹر @ Pakistan Reinsurance Co LTD
تعلیم
ہیلی کالج آف کامرس، پنجاب یونیورسٹی
بیچلر آف کامرس (اکنامکس، بینکنگ، فنانس)
1974 – 1977
سینٹ اینڈریوز ہائی سکول، لاہور
1969 – 1972
سینٹ اینڈریوز ہائی سکول، لاہور، پاکستان
ہنر
انتظامیہ کی تبدیلی
مہمان نوازی
کاروباری حکمت عملی
ہوٹل
خوراک اور مشروبات
آمدنی کا تجزیہ
ہوٹل مینجمنٹ
مہمان نوازی کی صنعت
مہمان نوازی کا انتظام
ریزورٹس
=====================