وزیراعظم کے دورہ چین پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ، اسحاق ڈار ۔عمران حکومت نے قرضے 25 ہزار ارب سے بڑھا کر 40 ہزار ارب تک پہنچائے ۔عمران نے پونے چار سال میں 19 ہزار ارب کا قرضہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ناقدین تو ہر چیز کو ناکام کہیں گے
لیکن دورہ چین پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ایم ایل ون ریلوے اور سرکلر ریلوے منصوبوں پر چین کا مثبت ردعمل آیا چین کے ساتھ مل کر پاکستان میں تعمیر و ترقی کے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے
۔انہوں نے بتایا کہ ،71 سال میں پاکستان میں 25 ہزار ارب قرضہ لیا تھا جب کہ عمران خان نے چار سال میں 29 ہزار ارب کا قرضہ لے
کر اسے 25000 ارب سے بڑھا کر 44 ہزار ارب تک پہنچا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈالر کے مقابلے پر روپیہ 115 پر چھوڑ کر گئے تھے اور عمران نے 190 پر چھوڑا ۔ 2013 میں اپوزیشن کو میثاق جمہوریت کی دعوت دی تھی ۔
==============================