شیخ رشید مخبریاں کرتے کرتے گیٹ نمبر 4 تک جا پہنچا ۔پرویز الہی نے بھی بھیس بدل رکھا ہے ، یہ دونوں لندن سے آنے والا حکم ٹال نہیں سکتے ، ختم نبوت کا اصل ہیرو زیڈ اے بھٹو ہے ، سینیئر تجزیہ نگار کے انکشافات ۔

شیخ رشید مخبریاں کرتے کرتے گیٹ نمبر 4 تک جا پہنچا ۔پرویز الہی نے بھی بھیس بدل رکھا ہے ، یہ دونوں لندن سے آنے والا حکم ٹال نہیں سکتے ، ختم نبوت کا اصل ہیرو زیڈ اے بھٹو ہے ، سینیئر تجزیہ نگار کے انکشافات ۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے حوالے سے سینئر تجزیہ نگار عبداللہ طارق اسماعیل نے اپنے پروگرام میں حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں اور ان دونوں مشہور سیاستدانوں کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دراصل اپنی حقیقت چھپار کھی ہے اور بھیس بدل رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی اصل میں کیا ہے لوگوں کو نہیں پتا ۔یہ بجنگ ہے بجنگ ۔اس نے بھی اس بدلہ ہوا ہے اور یہ لندن میں جو مرزا بیٹھا ہوا ہے اس کا حکم بھی نہیں ٹال سکتا ،یہ باجوہ کا حکم تو ٹال سکتا ہے لیکن لندن والے مرزا کا حکم نہیں ٹال سکتا ۔


پرویز الہی ہو یا شیخ رشید ۔ان دونوں نے بھیس بدل ہوا ہے ۔اپنا روپ بدلا ہوا ہے اور دھوکا دیتے ہیں لوگوں کو ۔
مثلا شیخ رشید ہمیشہ کہے گا کہ میں ختم نبوت کا مجاہد رہا ہوں حالانکہ 75 ء کی تحریک میں ۔ جوقادیانیوں کے خلاف چلی تھی یہ شخص ختم نبوت والوں کی مخبریاں کرتا تھا تھانے میں جا کر ۔اس کی وجہ یہ تھی کہ بھٹو صاحب کا ابتدائی رویہ اس تحریک کے خلاف تھا اور پولیس کو کہا گیا تھا کہ تحریک کو کچل دو ۔پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے لوگوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں ۔


بعد میں بھٹو صاحب کو سمجھ آگئی ۔یا انہیں قدرت نے توفیق دے دی ۔کچھ کتابیں پڑھ کر ان پر واضح ہو گیا کہ قادیانی تو مسلمان ہیں ہی نہیں ۔تو پھر ان کا فیصلہ بھی واضح ہوگیا

۔اور وہ ختم نبوت کے اصل ہیرو بن کر ابھرے ۔جبکہ شیخ رشید پولیس کو مخبر یا ں کرتے کرتے گیٹ نمبر چار تک

پہنچ گیا ۔شیخ رشید نے کیمو فلاج کر رکھا ہے ۔


اپنے پروگرام میں انہوں نے مزید کہا کہ اب چوہدری پرویز الہی نے نکاح نامے میں ختم نبوت ڈیکلیریشن کی شرط لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ سچا عاشق رسول ہے ۔ میزبان نے کہا کہ یہ ڈیکلریشن بھی ایک بے معنی مشق ہے کیوں کہ اکثر قادیانیوں نے اپنا مذہب چھپا رکھا ہے اور وہ خود کو مسلمان کہتے ہیں اور جھوٹا ڈیکلئیریشن بھی دے دیں گے ۔


دوسری طرف چودھری پرویز الہی نے فوج مخالف مہم چلانے والے ارسلان خالد کو کس کے کہنے پر اپنا معاون خصوصی بنا دیا ہے وہ بھی 20 لاکھ کی تنخواہ پر ۔اتنی تنخواہ تو وزیروں کی نہیں ہوتی ۔ پھر یہ کس کے حکم پر کیا گیا ۔؟

====================================