لاڑکانہ , عاشق پٹھان
=================
بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر سانحہ میں شہید پائلٹ میجر سعید تنیو کا پاکستانی پرچم میں لپٹا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سلامی دیتے ہوئے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی
شہید پائلٹ کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گھر لیجایا گیا جہاں اہل خانہ نے آخری دیدار کیا،
شہید کی نماز جنازہ میں اہل خانہ، عسکری و سول سوسائٹی ممبران کے علاوہ ایس ایس پی اور دیہاتیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید پائلٹ کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی جس کے بعد پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی،
دوسری جانب پنو عاقل چھاؤنی سے 16 ڈویژن 5 کور کے برگیڈیئر اویس اور لیفٹننٹ کرنل عمر نے شہید کی قبر پر آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے جس کے بعد شہید کی کیپ ودیگر سامان ان کے والد کے حوالے کیا گیا
=====================================
لاڑکانہ شہید میجر سعید تنیو کے بھائی پروفیسر علی ڈنو تنیو کی گفتگو
شھید میجر سعید تنیو میرا چھوٹا بھائی بھی تھا اور ایف ایس سی میں میرا طالبعلم بھی تھا بھائی پروفیسر علی ڈنو تنیو
میجر سعید تنیو بہت خوش مزاج اور ہنس مکھ طبعیت کے مالک تھا جب بھی لاڑکانہ آتا اپنے دوستوں سے ضرور ملتا تھا بھائی پروفیسر علی ڈنو تنیو
شھید میجر سعید تنیو کے دوست بھی انکو بہ بہت یاد کریں گے پروفیسر علی ڈنو تنیو
میجر شہید تنیو نے آرمی آپریشن کے دوران میراں شاہ میں بھی فرائض سرانجام دیئے تب ان پر دو سے تین بار ملک دشمنوں نے حملہ کیا تب انہوں دشمنوں کا بہادری سے مقابلا کیا پروفیسر علی ڈنو تنیو ۔
میجر شہید تنیو نے اپنی بنیادی تعلیم اپنے گائوں سجاول تنیو، سیکنڈری تعلیم باقرانی اور پھر ڈگری کالیج لاڑکانہ سے پڑھے بھانجا فیاض علی تنیو
میجر شہید تنیو 2007 میں آرمی کمیشن کلئیر کر کے فوج کا حصہ بنے فیاض علی تنیو
وہ پہلے فوج میں آٹلری کا حصہ تھے پھر ٹریننگ کر کے ایویئیشن کا حصہ بنے فیاض علی تنیو
شہید میجر سعید تنیو ایک فرض شناس اور جانباز فوجی افسر تھے فیاض علی تنیو
میرا ایک ماموں پاک فوج میں بطور اسکوارڈن لیڈر فرائض سرانجام دے رہا ہے دوسرے ماموں میجر سعید تنیو کو اللہ نے شہادت نصیب کی ہمیں انکی شہادت پر فخر ہے فیاض علی تنیو
=========================================
بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں آرمی ایوئیشن کے ہیلی کاپٹر سانحے میں شہادت پانے والے میجر سعید تنیو کا تعلق لاڑکانہ کے علاقے باقرانی کے گائوں سجاول تنیو سے ہے، میجر سعید کے بھائی امیر علی تنیو کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 14 برس سے پاک فوج کے کیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جبکہ انکے دیگر دو بھائی بھی ڈفینس منسٹری اور ائیر فورس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، شہید کی جنازہ نماز آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی اور فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی تدفین ہوگی، میجر سعید تنیو ایک بیٹے اور بیٹی کے والد تھے جبکہ گزشتہ کافی عرصے سے کراچی میں رہائیش پذیر تھے میجر سعید تنیو کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں میں سوگ کا سماء گائوں میں تعذیتی صف بچا دی گئی جہاں اہل علاقہ کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے
===================================
لاڑکانہ: بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں پائلٹ میجر سعید تنیو بھی شامل
میجر سعید تنیو کا تعلق باقرانی لاڑکانہ کے گاؤں سجاول تنیو سے ہے
سجاول تنیو میں میجر سعید تنیو کے اہل خانہ ان کی سلامتی کے لئے دعا گو
میجر سعید تنیو 14 برسوں سے پاک افواج میں فرائض سر انجام دیتے ہوئے وطن عزیز کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، بھائی امیر علی تنیو
پائلٹ میجر سعید تنیو کے دو بھائی منسٹری آف ڈیفینس اور ایئر فورس میں ہیں
میجر سعید تنیو دو بچوں ایک بیٹے اور ایک بیٹی کے والد ہیں جو کراچی میں سیٹلڈ ہیں
=============================================