لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار خاتون کا والدہ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق
والدہ کی گود میں زمین پر بیٹھی تشدد کے باعث زخموں سے چور سعدیہ لغاری نے شوہر اور دیور کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا تشدد کی شکار متاثرہ سعدیہ نے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ قبل ہی خیرپور کے علاقہ ہنگورجا میں نوید ڈاہری سے
شادی ہوئی شوہر کوئی کام کاج نہیں کرتا، بہن کی شادی پر لاڑکانہ لیجانے کا کہا تو انکار کر دیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ان کا مزید کہنا تھا کہ شوہر اور دیور نے تشدد کرتے ہوئے بازو توڑا، تشدد سے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں متاثرہ لڑکی کی والدہ ملوکاں خاتون کا مطالبہ ہے کہ بیٹی پر تشدد کرنے والے نوید ڈاہری اور اس کے بھائی کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔
==================================