احتجاجی گانا رنگ لے آیا کمشنر لاڑکانہ کا نوٹس ، ہنگامی بنیاد پر نکاسی آب کے انتظامات کیے گئے دونوں فنکاروں نے انتظامیہ کے اقدامات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ شکریہ کمشنر لاڑکانہ گھنور علی لغاری ۔
بنیادی
طور پر یہ ایک پرائیویٹ کچی آبادی کی جگہ ہے جس طرح کوئی کالونی ہوتی ہے اور یہ اراضی سڑک سے تین فٹ نیچے ہے نشیبی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا جس کی نکاسی کے لئے مقامی فنکاروں نے گیت گا کر اپنا
احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آئی
اور یہ مسئلہ حل کرا دیا گیا ۔احتجاجی گیت گانے والی دونوں بن کر رہا ہوں نے اب اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے
اور انتظامیہ کا بروقت کاروائی کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ ان کی توجہ دلانے پر علاقے کا یہ مسئلہ حل ہوا ۔
=================================