ملک کے معروف اداکاروپناہ کے متحرک اورمخلص رکن مسعود خواجہ کی وفات پرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کاتعزیتی پیغام، مسعود خواجہ فن کی دنیاکے لئے سرمایہ تھے،ان کی وفات پرہردل غمگین ہے،ان کی خدمات رہتی دنیاتک یادرکھی جائیں گی،

ملک کے معروف اداکاروپناہ کے متحرک اورمخلص رکن مسعود خواجہ کی وفات پرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کاتعزیتی پیغام،

مسعود خواجہ فن کی دنیاکے لئے سرمایہ تھے،ان کی وفات پرہردل غمگین ہے،ان کی خدمات رہتی دنیاتک یادرکھی جائیں گی،

پناہ کے صدرمیجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کاتعزیتی پیغام


پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدرمیجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی اورجنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے اپنے مشترکہ بیان میں ملک کے معروف ڈرامہ واسٹیج اداکارمسعودخواجہ کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکیااورکہاکہ مسعودخواجہ ایک اچھے


اداکار ہی نہیں،انسانیت کادکھ رکھنے والے انسان بھی تھے،وہ پناہ کے ایک متحرک اورمخلص رکن تھے،جنھوں نے عوام کوصحت سے جڑے مسائل پرآگہی دینے میں پناہ کابھرپورساتھ دیا،اورپناہ کی ہرتقریب میں نہ صرف خود شرکت کی،بلکہ


دوسرے فنکاروں کوبھی ساتھ لے کرآتے تھے،اورپناہ کاپیغام لوگوں تک پہنچانے میں بھرپورکرداراداکرتے تھے۔ان کی وفات پرآج ہردل غمگین ہے


،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،پناہ مسعودخواجہ کی مغفرت اورلواحقین کے صبروتحمل کے لئے دعاگوہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔