ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے والے علاقوں میں تنویر انڈہڑ گینگ اور مزاری گینگ کے خلاف جاری آپریشن والے علاقوں میں جاری آپریشن والی جگہ پہنچ گٸے

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے والے علاقوں میں تنویر انڈہڑ گینگ اور مزاری گینگ کے خلاف جاری آپریشن والے علاقوں میں جاری آپریشن والی جگہ پہنچ گٸے، آپریشن میں بکتربند گاڑیاں، جدید مشینری سمیت سکھر پولیس کی بھاری نفری بھی حصہ لے رہی ہے، دورے کے دورے جاری آپریشن کے متعلق ڈی پی او راجن پور عمران نے ڈی آٸی جی لاڑکانہ کو بریفنگ دی جس پر ڈی آٸی جی لاڑکانہ نے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزاٸی کرتے ہوٸے ڈاکوؤں کے خلاف جاری کامیاب کارواٸیوں پر انہیں شاباشیں بھی دی، اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کو کسی بھی صورت بخش نہیں کیا جاٸے گا، دونوں گینگز کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانان کے حوصلے بلند ہیں، انشااللہ بہت جلد سماج دشمن عناصر کے خلاف کچہ میں جاری آپریشن میں کامیابیاں حاصل کریگے، دورہ کے دوراں ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔