لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ تھانہ نوڈیرو کی حدود گھنور بھٹی لاڑو والے علاقے میں پولیس اور واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا جہاں دونوں اطراف فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں 30 بور پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت ممتاز عرف منو ولد نادر گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ڈاکو تھانہ کنگا، نوڈیرو، گڑھی خدا بخش بھٹو،ماھوٹا اور دھامراه سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں سنگین نوعیت کی وارداتوں اور مقدمات میں ملوث ہے، زخمی ڈاکو مذکورہ تھانوں کی حدود میں اسلحے کی زور پر شہریوں پر ڈنڈوں سے تشدد کرنے اور لوٹ مار کرنے والے جرائم میں ملوث ہے، زخمی ڈاکو کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments


























