ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری حاصل ہے، اس لیے انگلینڈ کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پیٹ کمنس کی واپسی ہوئی اور آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس ٹیسٹ سے اسٹیو اسمتھ اچانک باہر ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 82 اور ایلکس کیری نے 106 رنز بنائے، جبکہ دیگر بلے باز زیادہ بڑا اسکور نہ کر سکے۔ دن کے اختتام پر مچل اسٹارک اور نیتھن لیون کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔



























