
سعودی عرب الجبیل (منطقہٴ شرقیہ): رپورٹ (سعدیہ خان )میں پکنک ایڈونچر 2025 پرجوش طریقے سے منعقد کیا گیا، جس کے کامیاب انعقاد میں رائز کلب اور رائزنگ اسٹار کی پوری ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ ایونٹ کو کامیاب بنانے میں خصوصی تعاون پروفیشنل ایگزیکٹو فورم کا رہا ایونٹ کی تنظیم و تکمیل میں محترمہ سمرا رضوان اور ان کی ٹیم کی محنت قابلِ ستائش رہی۔

تقریب کا باضابطہ آغاز سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد بچوں نے تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت خوانی میں حصہ لیا۔ بچوں کی پُرسکون آوازوں اور خوبصورت اندازِ تلاوت نے ماحول کو روحانی رنگ عطا کیا۔
شرکا نے سردیوں کے خوشگوار موسم، رنگا رنگ ماحول اور اسٹیج پر ہونے والی سرگرمیوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔ مختلف فوڈ اسٹالز— جن میں راشد سویئرز، کراچی دربار، کراچی بریانی اور پنجابی ہوٹل شامل تھے— نے ذائقے دار پکوان پیش کیے جو شرکا کو بے حد پسند آئے۔
ایونٹ کی نمایاں سرگرمیوں میں بچوں کی ملٹی کلچرل پریڈ نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پریڈ کا عنوان “سعودی عرب ایک ملٹی کلچرل ملک ہے” رکھا گیا تھا، جس کے تحت بچوں نے دنیا کے مختلف ممالک کی روایتی ثقافت کو اپنے لباس اور جھنڈوں کے ذریعے پیش کیا۔ حاضرین نے اس سرگرمی کو بے حد پسند کیا۔

اس کے علاوہ بچوں کے تقریری مقابلے، موسیقی کے خوبصورت لمحات اور بڑوں و بچوں کے لیے منعقد کی گئی دلچسپ گیمز نے تقریب کو مزید پُررونق بنا دیا۔ خواتین کے لیے الگ اور آرام دہ انتظامات بھی موجود تھے۔
ایونٹ کے اختتام پر رائزنگ اسٹار کے اونر محترم رضوان صاحب نے کہا کہ اس کامیاب ایونٹ کے پیچھے پوری ٹیم کی شب و روز کی محنت شامل ہے اور کمیونٹی کے لیے مزید ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رہے گا۔
محترمہ سمبراہ رضوان نے بھی کمیونٹی کے لیے مزید مثبت سرگرمیاں متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں رانا آصف,محترم زاہد،اراد پرویز،محترم حمید بھٹو، محترم زاہد بھٹو،محترم الطاف راجا،محترم خالد،محترم نزاکت حسین اور شہباز دربکا سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور ایونٹ کے انتظامات کو بھرپور سراہا۔


























