میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔
میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب کام چھوڑ ہڑتال کر دی ہے۔
میٹرو بس سروس کے ملازمین نے کاؤنٹرز بند کردیے جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ میٹرو بس اسٹیشنز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس معطل ہونے کے سبب مسافر پریشان نظر آ رہے ہیں۔


























