سیاسی عدم استحکام اور ناقص منصوبہ بندیوں کرپشن کے باعث ملکی اداروں کی نجکاری کا مزدور دشمن فیصلے جاری ہیں جن کی بھینٹ اب بجلی کی تقسیم کار پاور کمپنیز کو چڑھایا جا رہا ہے

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سیاسی عدم استحکام اور ناقص منصوبہ بندیوں کرپشن کے باعث ملکی اداروں کی نجکاری کا مزدور دشمن فیصلے جاری ہیں جن کی بھینٹ اب بجلی کی تقسیم کار پاور کمپنیز کو چڑھایا جا رہا ہے جن میں لاہور، گجرانوالہ فیصل آباد، ملتان الیکٹرک سپلائی کمنیز شامل ہیں جس سے نا صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوگا بلکہ مزدوروں کا معاشی قتل بھی ہوگا، نجکاری کے یکطرفہ اور ظالمانہ عمل کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز لیبر یونین کی جانب سے لاڑکانہ میں بھی ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین نثار شیخ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر شہر کے مختلف راستوں کا گشت کرتے ہوئے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا گیا، سیپکو ریجن کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمود پٹھان کے مطابق ریلی میں یونین عہدیداران عبداللہ سومرو، اصغر سانگی، ہادی جتوئی سمیت محنت کشوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، ریلی و دھرنے کے شرکاء نے نجکاری فیصلے کے خلاف زبردست نعرے بازی کر کے اس فیصلے کو مزدور دشمن اور ان کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا، نثار شیخ و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا دنیا بھر میں عوام کو فائدہ پہنچانے والے یوٹیلیٹی اداروں کی نجکاری نہیں ہوتی بلکہ انہیں مضبوط کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں آئی ایم ایف کے ایما پر صرف غریب عوام کو محکوم بنایا جا رہا ہے جس کی ہر سطح پر مزمت اور مزاحمت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری 53 ہزار ارب کی کرپشن دورے ثابت کرتی ہے کہ اداروں کو کس طرح لوٹ کر تباہ و برباد کر دیا گیا ہے بجائے کرپٹ مافیہ سیاستدانوں بیوروکریسی کا احتساب اور منتقی انجام تک پہنچانے کے مزدوروں کا حق زبردستی چھینا جا رہا ہے انہوں نے متںبہ کیا کہ اگر نجکاری کا عمل نا روکا گیا تو اس عمل کے خلاف احتجاجی تحریک چلاتے ہوئے روڈوں پر آئیں گے اور اپنا حق چھین کر بھی لیں گے