
نثار صدیقی سفارش کے خلاف تھے میرٹ پر فیصلے کرتے تھے میرا بیٹا دو نمبر سے رہ گیا انہوں نے کوئی رعایت نہیں بھرتی ناصر شاہ کا اعتراف
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے ائی بی اے سکھر کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ کو معلوم ہے ائی بی ایس اکر اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا ادارہ کیسے بن گیا اس کی بنیادی وجہ اس کے بانی نثار صدیقی کا میرٹ پر فیصلے کرنا تھا میں سکھر کا ناظم تھا اور انہوں نے میرے ساتھ بطور سرکاری افسر کام کر رکھا تھا وہ مجھے اچھی طرح جانتے تھے میرا بیٹا ٹیسٹ دینے ایا اور دو نمبر سے رہ گیا وہ مجھے جانتے تھے اس کے باوجود انہوں نے کوئی رعایت نہیں برتی اور میرا بیٹا علی دو نمبر سے رہ گیا ثابت ہوا کہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی میں سفارش اور تعلقات کا کوئی عمل دخل نہیں یہاں صرف میرٹ چلتا ہے اور میرٹ کی وجہ سے آئی بی اے سکھر یونیورسٹی اج آئی بی اے سکھر یونیورسٹی جیسا معتبر ادارہ بن چکا ہے






















