روس میں تیارہ کردہ جدید ترین اے آئی روبوٹ نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے سامنے رقص کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔
ماسکو میں ہونے والی ٹیک ایکسپو میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ نے غیر معمولی اعتماد کے ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو براہِ راست اپنا تعارف کرایا۔
ٹیکنالوجی کے منفرد شو میں روسی روبوٹ نے صدر پیوٹن کو خود اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا ’’میرا نام گرین ہے اور میں روسی ہیومنائیڈ روبوٹ ہوں۔‘‘
روسی صدر بھی بڑے شوق سے روبوٹ کی بات سنتے رہے، زیرِ لب مسکراتے رہے، مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹ نے خود کار طور پر صدر ولادیمیر پیوٹن کے سامنے ڈانس پرفارمنس بھی دے ڈالی۔
اسی تقریب میں بدھ کے روز 73 سالہ پیوٹن نے بتایا کہ انھوں نے حال ہی میں اسپتال میں ایک طبّی معائنہ کروایا تھا۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ طبّی معائنوں سے ثابت ہوا ہے کہ وہ صحت کی بہترین حالت میں ہیں۔ انھوں نے کہا ’’خدا کا شکر ہے، سب کچھ ٹھیک تھا۔‘‘























