تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر اتفاق

نیوز ڈیسک
November 14, 2025
راولپنڈی: تاجکستان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل امام علی عبد الرحیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان نے تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی سلامتی میں اشتراک کے فروغ پر زور دیا اور عسکری تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

تاجک وزیرِ دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام میں کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بھی تاجکستان کے ساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

=========================

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 967 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 625 پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،2760 پوائنٹس کا اضافہ

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 791 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 61 ہزار 707 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔