
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پانچویں حج کانفرنس و نمائش کا آغاز، کانفرنس کے شرکا، 225 سپیکرز، 270 نمائش کنندگان کے ساتھ 143 خصوصی سیشنز سے فائدہ اٹھا سکیں گے اس موقع پر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ’ گزشتہ حج سیزن پچھلے پچاس برسوں میں بہترین تھا جدہ -رپورٹ جہانگیرخان -جدہ میں ’مکہ سے دنیا تک‘ کے سلوگن کے تحت چار روزہ حج کانفرنس و نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔


سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ’ 60 فیصد سے زیادہ حج معاہدوں کو حتمی شکل دے دی، باقی معاہدے حج سیزن سے چار ماہ قبل مکمل کرلیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا ’مقدس مقامات پر پچاس فیصد تیاریاں مکمل ہیں اور باقی ذی القعدہ کے آغاز تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ رہائش اور ہوٹلوں کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’ نسک ایپلی کیشن اے آئی فیچر کے ذریعے اپنی خدمات کو ترقی کے نئے مرحلے تک لے جائے گی، جس کا مقصد زائرین کےتجربے کو بہت بنانا اور فوری خدمات کی فراہمی ہے
نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کر کرگئی ہے۔‘وزارت حج کے سرکاری ترجمان ڈاکٹرغسان النویمی کا کہنا تھا ’کانفرنس ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ وزیٹرز کو متوجہ کرے گی کانفرنس کی خاص بات ’انوویشن زون‘ ہے جو مصنوعی ذہانت، پائیدار انجینیئرنگ اور کراوڈ منیجمنٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کی خدمات کو اجاگر کرے گا۔
کانفرنس کا انعقاد مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کا مقصد عازمین حج و عمرہ زائرین کو اس سفر مقدس میں ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے-کانفرنس کی خاص بات ’انوویشن زون‘ ہے جو مصنوعی ذہانت، پائیدار انجینیئرنگ اور کراوڈ منیجمنٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کی خدمات کو اجاگر کرے گا۔























