
وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری سے ملاقات کے بعد یونس سومرو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے سنئیر نائب صدر حاجی مجید، جنرل سیکرٹری تیمور سیال اور یونس سومرو کے بھائی کریم سومرو بھی موجود تھے۔
یونس سومرو نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ادی فریال تالپور اور پارٹی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی لیاری میں مزید مضبوط ہوگی۔ سعید غنی
اس وقت کراچی سمیت پورے سندھ اور پاکستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ سعید غنی
اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان پیپلز پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں جو پیپلز پارٹی پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے۔ وقار مہدی























