آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والی انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ کانگریس میں فلسطین کی شہید صحافی سمیت 7 صحافیوں کو پریس فریڈم ہیروز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سال 2025 میں ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 7 صحافیوں کو منتخب کیا گیا تھا۔ ان صحافیوں میں فلسطین کی شہید صحافی مریم ابو دقہ بھی شامل تھیں۔
ہنگری کے آزاد میڈیا کو فری میڈیا پائینئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اعزاز پانے والوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا،ہانگ کانگ کے جِمی لائی،امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی،جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔
فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر 2 صحافیوں کو بعد از مرگ ایوارڈ دیا۔ ان میں فلسطین کی نامزد صحافی مریم ابو دقہ اور یوکرین سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ روشچینا شامل ہیں، جو دوران جنگ فرائض کی سرانجامی کے دوران جان سے چلی گئی تھیں۔























